Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ عائشہ تاکیا کا دعوی، مجھے کام کرنے کی جگہ پر پریشان کیا گیا۔۔۔

actress-ayesha-takia

فلمی ڈسک،18جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ سوشانت کی موت سے ساری فلم انڈسٹری صدمہ میں آگئی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد چل رہی طرح طرح کی قیاس آرائیوں کے درمیان اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں کام کی جگہ پر پریشان کیا گیا تھا۔ عائشہ تاکیا نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان لوگوں کا ساتھ دیں جو اسی طرح کے تجربے سے گذرتے ہیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت اتوار کو باندرا میں واقع اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے۔ عائشہ نے سلمان خان کے ساتھ فلم وانٹیڈ میں نظر آچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Having personally been through many incidents of trolling and workplace bullying…I wish to spread the word about this and I want you to speak up please if someone is making you feel less , small or worthless. Please know that you are incredible and unique. You are meant to be here and fight for what you deserve. You are bright and different, you must not let them win. Pls speak to someone. Reach out. Keep a diary or talk online about anyone pulling you down, don’t take shit! I know this is easier to say than do but you have to, you need to, you will find some one to listen. We need this world to be a kind place for our future generations and for their sake we must make sure that love and kindness lead the way. Pls be nice to people, be kind and sensitive because you have no idea how fragile or what hardship someone is going through.

A post shared by Ayesha Takia Azmi (@ayeshatakia) on

 

سوشانت سنگھ کے انتقال کے بعد سے کئی فنکاروں نے دعوی کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم ہے اور انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ باہری شخص کو پریشان کیا جاتا ہے۔ عائشہ ٹاکیہ نے اپنے فلمی سفر کی شروعات 2004 میں ٹارزن : دی ونڈر کار کی تھی۔ عائشہ نے کہا، میں اس بارے میں بیداری پھیلانا چاہتی ہوں، اور کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو کوئی یہ احساس کراتا ہے کہ آپ چھوٹے ہیں یا بیکار ہیں تو مہربانی کرکے بولیے۔

 

عائشہ تاکیا (34) نے کہا، مہربانی جان لیں کہ آپ یونیک ہیں۔ آپ کو یہی ہونا چاہیئے اور اسکے لیے لڑیئے، جسکے آپ حقدار ہیں آپ ہوشیار اور الگ ہیں۔ آپ انہیں جتنے نہیں دیں۔ مہربانی کسی سے بات کیجئے۔ اس طرح عائشہ نے ایکٹرس کے لیے ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی لکھا ہے۔

 

بتادیں کہ سوشانت نے 14 جون اتوار کی صبح اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگا لی۔ انکی موت کو لیکر پولیس ہر طرح سے جانچ کررہی ہے۔ وہیں فلم انڈسٹری کے کئی اسٹارس انکی موت سے کافی صدمے میں ہے تو وہیں کئی اسٹارس پر فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ کئی بڑے اسٹارس پر ہراسانی کے الزام لگارہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like