Type to search

ٹی وی اور فلم

عائشہ خان پیپرازی پر ہوئی غصہ، مختلف زاویوں سے فوٹو لینے والوں پر غصہ

عائشہ خان

مختلف زاویوں سے اداکارہ کی تصاویر لینے پر عائشہ خان پیپرازیوں پر برہم ہوگئیں

پیچھے سے فوٹو مت کھینچو

عائشہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک لمبا نوٹ پوسٹ کیا، جس میں کچھ فوٹوگرافروں کے عجیب رویے پر سوال اٹھایا-

وہ آپ کو زوم کر رہے ہیں، آپ کو فالو کر رہے ہیں-

 ذرا سی بھی غلطی ہو جائے تو پکڑنے کو تیار ہیں-


وائرل ڈسک، 5 اپریل (اردو پوسٹ)عائشہ خان اب گلیمر کی دنیا میں ایک ایسا نام بن چکی ہیں کہ آئے روز سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سلمان خان کے شو بگ باس 17 سے اپنی پہچان بنانے والی عائشہ خان اپنی بے مثال خوبصورتی سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

 

 

 

حال ہی میں اداکارہ مرنال ٹھاکر اور پلک تیواری نے مختلف زاویوں سے ان کی تصویریں لینے پر پیپرازیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب عائشہ خان نے فوٹوگرافروں کو آداب بھی سکھائے ہیں۔

 

 

ایکتا کپور کے شو کسوٹی زندگی کے ، سے بطور جونیئر آرٹسٹ کیریئر کی شروعات کرنے والی عائشہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک لمبا نوٹ پوسٹ کیا، جس میں کچھ فوٹوگرافروں کے عجیب رویے پر سوال اٹھایا۔

 

 

عائشہ اس بات سے ناراض تھی کہ کچھ فوٹوگرافر مختلف زاویوں سے خاص طور پر پیچھے سے تصاویر لیتے ہیں اور انہیں یہ بات بہت بری لگی-

 

اداکارہ عائشہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا، ‘یہ کون سے زاویے ہیں؟ آپ کہاں زوم کر رہے ہیں؟ کچھ میڈیا چینلز کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟ کیا ایک خاتون اس ڈر کے اپنے مرضی کے مطابق لباس نہیں پہن سکتی کہ پتہ نہیں کہاں، کس اینگل سے فوٹو لیے گا کوئی؟

 

انہوں نے مزید لکھا، ‘ایک خاتون گاڑی سے باہر نکلنے سے پہلے اپنی ڈریس ٹھیک کررہی ہے اور آپ اس وقت کو قید کرنا چاہتے ہیں، ایک خاتون کہے رہی ہے کہ پیچھے سے ملت لینا، ٹاٹا، اگلی پوسٹ کے لیے کیپشن ، اگلی پوسٹ کے لیے کیپشن ایکس وائی زیڈ کہتی ہے پیچھے کا مت لینا، ہمارے کچھ میڈیا چینل کو آداب سیکھنے کی ضرورت ہے-

 

 

بگ باس شو سے باہر آنے کے بعد عائشہ خان کی قسمت واقعی روشن ہوگئی ہے۔ وہ جلد ہی فلمی دنیا میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔ تیلگو سپر اسٹار دولکر سلمان خان کے ساتھ آنے والے وقت میں ایک ساؤتھ فلم کرتی ہوئی دیکھائی دیں گی-

 

 

 

بتادیں کہ عائشہ خان کی پیدائش 13 ستمبر 1996 کو ممبئی میں ہوئی، انہوں نے ٹیلی ویژن شو ‘کسوٹی زندگی کی’ میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر ڈیبیو کیا- اسکے بعد سال 2020 میں ٹیلی ویژن شو بالویر ریٹرنز میں نظر آئی- سال 2022 میں تیلگو ڈرامہ مکاچترم میں کام کیا-

 

 

بتادیں کہ عائشہ جلد ہی تیلگو فلموں، گینگس آف گوداوری اور لکی بھاسکر میں خصوصی کردار میں نظر آئیں گی-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1