Type to search

اسپورٹس

اتھیا شیٹی نے کے ایل راہل کو خاص انداز میں دی برتھ ڈے کی مبارکباد

athiya-shetty-wishes-kl-rahul

اسپورٹس ڈسک،18اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل آج یعنی ہفتہ کو اپنا 28 واں جنم دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے انہیں خاص انداز میں وش کیا ہے۔

انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کی ہے۔ جسکے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ہپی برتھ ڈے، مائی پرسن، اس کیپشن کے ساتھ ہی اتھیا شیٹی نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

وہیں کے ایل راہل نے بھی اسکے جواب میں تین دل والے ایموجی شیئر کیے۔ اس بات کی بحث چاروں پر ہے کہ کے ایل اور اتھیا شیٹی ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

🦩🌻🍬🍯🌶🍨 @mrunaliniraodesign for @lakmefashionwk

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) on

حالانکہ راہل اور اتھیا شیٹی نے ابھی تک اس سے متعلق نہیں بولا ہے۔ یہ دونوں اسٹارس اس وقت خبروں میں آئے تھے جب راہل نے اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

جس میں وہ بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری، کے سین کو ریکیریٹ کررہے تھے۔ اتھیا شیٹی کے علاوہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی راہل کے ساتھ تصویریں شیئر کی اور انہیں برتھ ڈے پر مبارکباد دی۔ پریتی زنٹا آئی پی ایل کی ٹیم کنگس الیون پنجاب کی شریک مالک ہے اور راہل اس ٹیم کے کپتان ہے۔

Tags:

You Might also Like