Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ اشلیشا ساونت کورونا سے متاثر

اداکارہ اشلیشا ساونت

ٹی وی ڈسک،2 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس تیزی سے ملک کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے، ایسے میں ٹی وی اسٹارس بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، روبینہ دلائک کے کورونا سے مثبت خبر سامنے آنے کے بعد اب ٹی وی کی مشہور اداکارہ اشلیشا ساونت بھی کورونا مثبت پائی گئی-

خبر ہے کہ مقبول ٹی وی ایکٹر انیرود دیو کی طبعیت اتنی بگڑ گئی ہے کہ انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا-

اسی درمیان کم کم بھاگیہ سے مشہور اداکارہ اشلیشا ساونت کو بھی کورونا ہوگیا ہے- اور وہ فی الحال گھر پر کورنٹائن میں ہے-اشلیشا ساونت نے انسٹاگرام پر اسکی معلومات دی-

 

انہوں نے لکھا، آج میرا نتیجہ کورونا مثبت آیا- میں اپنے ڈاکٹروں کا پروٹوکول فالو کررہی ہوں- گھر پر ہی کورنٹائن ہوں اور آئسولیشن میں ہوں-

پلیز اپنا خیال رکھیئے اور محفوظ رہیئے- سب سے ضروری ہے کہ آپ پرسکون رہے، پریشان نہ ہو، آپ سبھی کے لیے دعا اور طاقت کی امید کرتی ہوں، آپ سبھی کے پیار اور سپورٹ کے لیے شکریہ-

اسکے ساتھ ہی اشلیشا نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں انکے ہاتھ میں آکسیمیٹر اور تھرمامیٹر دیکھ رہا ہے-

اشلیشا کے اس پوسٹ کے بعد فیسن کے ساتھ ساتھ انکے ٹی وی انڈسٹری کے دوست بھی جلدی ٹھیک ہونے کی امید کررہے ہیں-

اداکارہ اشلیشا ساونت کی پیدائش 24 ستمبر 1984 کو پونے میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2003 میں ٹی.وائی.بی.کام کیا- انکے والد وی پی ساونت ایئر فورس میں تھے، انکی والدہ کا نام منگلا ساونت ہے- انکی بہن کا نام سویشا ساونت ہے-
بارہویں کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی-
اداکارہ اشلیشا ساونت نے کم کم بھاگیہ میں میرا کا کردار ادا کیا-
اشلیشا نے سال 2002 میں اسٹار پلس کے مشہور شو کسوٹی زندگی کے ، سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-