Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ آرادھنا شرما ہوئی کاسٹنگ کوچ کا شکار

آرادھنا شرما کاسٹنگ کوچ

فلمی ڈسک، 18 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سب ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور کامیڈی شو ، تارک مہتا کا الٹا چشمہ اور ریالٹی شو اسپلٹ ولا سے مشہور ہوئی آرادھنا شرما نے حالیہ انٹرویو میں کاسٹنگ کوچ کو لیکر چونکانے والا خلاصہ کیا ہے-

شرما اسپلٹ ولا 12 کی کنٹیسٹنٹ رہے چکی ہے لیکن انہیں اصلی پہچان تارک مہتا… سے ملی-

بتادیں کہ آرادھنا شرما کی پیدائش 20 مارچ 1997 میں رانچی، جھارکھنڈ میں ہوئی تھی، اور انکی پرورش پونے میں ہوئی۔

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق آرادھنا والد کا نام راجیندر شرما ہے اور والدہ کا نام مرینالی بھردواج ہے۔ انکی چھوٹی بہن کا نام انورادھا شرما ہے۔

آرادھنا شرما نے اپنا انڈر گریجویشن ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی پونے سے کی۔ انہوں نے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ سائنس سے ماسٹر آف آرٹس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اپنے کیریئر کی شروعاتی دنوں میں کاسٹنگ کوچ کا شکار ہوئی اداکارہ نے بتایا کہ کیسے ایک انسان نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہونے کا دعوی کیا تھا-

اتنا ہی نہیں اس ڈائریکٹر نے اسکرپٹ ریڈینگ سیشن کے دوران آرادھنا شرما کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی-

 

آرادھنا نے اپنے جدوجہد کے دنوں کے دوران ہوئی پریشانیوں کو یاد کیا- اداکارہ نے ٹائمز سے بات چیت میں کہا، میرے ساتھ ایک واقع پیش آیا اور میں اس واقع کو اپنی لائف میں کبھی نہیں بھول سکتی ہوں-

یہ 5-4 سال پہلے ہوا تھا- اس وقت میں پونے میں پڑھ رہی تھی- میں پونے میں ماڈلنگ آسائمنٹ کررہی تھی-
میں رانچی گئی کیونکہ اس نے کہا کہ وہ کسی رول کے لیے کاسٹنگ کررہا ہے- ہم ایک کمرے میں اسکرپٹ ریڈنگ کررہے تھے- اسکے بعد اس شخص نے مجھے غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی-

آرادھنا اسکے برتاؤ سے اتنی ڈر گئی کہ وہ کمرے سے باہر نکل گئی- اداکارہ نے آگے کہا، میں سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ کیا ہورہا ہے-

میں نے اسے دھکا دیا، دروازہ کھولا اور وہاں سے بھاگ گئی- میں کچھ دنوں تک اس بات کو کسی سے شیئر نہیں کرپا رہی تھی-

جب میں اسکرپٹ پڑھ رہی تھی، تو وہ ایک لو سین تھا لیکن بہت برا تھا-

آرادھنا شرما نے ٹی وی انڈسٹری کے مقبول سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جاسوس دپتی کا رول نبھایا- وہ اسے اپنے کیریئر کا ایک بڑا ٹرننگ پوائنٹ مانتی ہے-

آرادھانا شرما ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کے کئی شوز میں کام کیا، جن میں علاء الدین نام تو سنا ہی ہوگا میں کام کرچکی ہے۔

سال 2010 میں وہ بوگی ووگی کڈز چیمپئین شپ کی رنر اپ رہی۔

آرادھنا شرما ، ڈانس انڈیا ڈانس 6 میں نظر آچکی ہے۔ اس سیزن میں وہ ٹاپ 36 ڈانسرس میں شامل تھی۔

بتادیں کہ اس سے پہلے آرادھنا شرما ایم ٹی وی اسپلٹ ولا کے سیزن 12 میں نظر آچکی ہے۔ اسپلٹ ولا سے ارادھنا کو زبردست پہچان ملی تھی۔ ساتھ ہی انکی فین فالوونگ میں بھی کافی اضافہ ہوا تھا۔

آرادھنا شرما ایم ٹی وی کے اسپلٹ ولا میں اپنے بولڈ انداز کو لیکر کافی سرخیوں میں آئی تھی۔ معلوم ہو کہ ارادھنا ایک زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماڈل اور ڈانسر بھی ہے۔ وہ کئی فیشن شوز میں نظر آچکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *