Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ انویشی جین کو بالی ووڈ میں انٹری کا انتظار

فلمی ڈسک،13فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لائٹس ، کیمرہ اور ایکشن کی دنیا کب کیسے فرش سے ارش پر بیٹھا دے کہنا مشکل ہے۔ انویشی جین ایک ایسا ہی نام ہے۔ انویشی جین اداکارہ ہے۔ اور شو ہوسٹ بھی۔ ٹی وی کے چھوٹے پردے پر نظر آچکی ہے اور اب بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جلوے بکھرنے کی تیاری کررہی ہے۔

یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور انویشی کو جاننا سمجھناہے تو آپ کو سوشل میڈیا پر جانا ہوگا۔ وہ انسٹاگرام پر حد سے زیادہ ایکٹیو رہتی ہے۔ خبر لکھے جانے تک انکے 1.7 ملین فالوورس ہے۔ آپ انکی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگا سکتے ہیں۔ گذشتہ سال انویشی کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔ یہ بات انہوں نے اپنے انسٹاگرام گرام بائیو میں بھی لکھی ہے۔ وہ ملٹی ٹیلنٹیڈ ہے۔ انویشی کے انسٹا اکاؤنٹ کے مطابق وہ سنگر بھی ہے۔

انویشی جین کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ انجینئربھی ہے۔ انہوں نے بھوپال کے راجیو گاندھی ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرنگ کی ہے۔ انویشی جین  ان دنوں گجراتی فلموں میں ڈیبیو کی تیاری کررہی ہے۔ وہ زی فلم میں کام کررہی ہے۔ کالج کے بعد ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے کے ساتھ ہی انویشی نے اینکر کے طور پر بھی کام شروع کردیا۔ انہوں نے بڑی تعداد میں پروگرام، وڈینگ تقریب، پارٹیز اور دوسرے ایونٹ کو ہوسٹ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے بنڈیل کھنڈ میں 25 جون کو انویشی کی پیدائش ہوئی اور خاندان میں والدین کے علاوہ ایک بھائی بھی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ انویشی جین بالی ووڈ میں شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی کی بڑی فین ہے۔ انویشی پریتی زنٹا کی فین ہے۔

Tags:

You Might also Like