Type to search

ٹی وی اور فلم

انویشی جین نے کیا نئے پروجیکٹ کا خلاصہ، نئی فلم میں نبھائیں گی سیکسولوجسٹ کا کردار

فلمی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گندی بات 2 سے مشہور اور تلگو فلم کمیٹمنٹ میں ایک سیکسولوجسٹ کا رول نبھانے والی اداکارہ انویشی جین کا کہنا ہے کہ جو خواتین کھل کر اپنی جنسی خواہش کی بات کرتے ہیں سماج انہیں سیکس کے لیے دستیاب ماننے لگتا ہے۔

ویب سیریز گندی بات 2 سےمشہور ہوئی اداکارہ انویشی جین کی جھولی میں اور بھی کئی بڑے پروجیکٹ آگئے ہیں۔ گندی بات کے بعد انویشی جین جلد ہی آلٹ بالاجی کے نئی سیریز باس۔ باپ آف اسپیشل سروسز ، میںنظر آئیں تھی۔
اپنی آنے والی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے انویشی نے کہا، میں ڈاکٹر ریکھا گپتا کا کردار نبھا رہی ہوں، جو ایک سیکسولوجسٹ ہے۔ وہ اپنے جم میں ایک نوجوان ٹرینر سے ملتی ہے ، جو ان سے پیار کرنے لگتا ہے کہانی اسکے چاروں طرف گھومتی ہے وہ کیسے اسے متاثر تبصرے دیتا ہے۔

انہوں نے کہا خواتین کے بارے میں یہ بھی بہت گہرہ پیغام دیتی ہے۔ کہ جب وہ اپنی خواہشات اور جنس پرستی کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہے تو انہیں آسانی سے دستیاب مانا جانے لگتا ہے، فلم میں ریکھا کا ایک اور رخ دیکھایا گیا ہے، جو اپنے خاندان اور کام کے لیے پر عزم ہے۔

Tags:

You Might also Like