Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشکا شیٹی اس ڈائریکٹر کے ساتھ کریں گی شادی

ٹالی ووڈ ڈسک،4 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی ہند کی میگا اسٹار فلم باہوبلی کی مشہور اداکارہ انوشکا شیٹی بہت جلد شادی کرنے والی ہے۔ انوشکا کی شادی ڈائریکٹر پرکاش کوولامودی سے اس سال کے آخر تک ہوجائے گی۔ دراصل انوشکا اور باہوبلی کے مشہور ایکٹر کے ساتھ شادی کی خبر کافی وقت سے آرہی تھی۔ انوشکا کی شادی کے خبر کے ساتھ ہی اس خبر پر بریک لگ گیا۔
حال ہی میں آئی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا ڈائریکٹر رگھوویندر راؤ کے بیٹے پرکاش کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔ حالانکہ ابھی تک انوشکا اور پرکاش نے اس خبر کو لیکر کوئی آفیشل بیان نہیں دیا ہے۔

بتادیں کہ پرکاش نے 2004 میں بچوں کی تلگو فلم بومالتا کے ساتھ اپنے ہدایتی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ 2015 میں انہوں نے اپنی تلگو ۔ ٹامل کامیڈی فلم سائز زیرو میں انوشکا کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی فلم کے بعد دونوں کے درمیان افیئر شروع ہوا تھا اور کئی بار دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔

حالانکہ انوشکا کے ساتھ پرکاش کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے پہلے سے انکی شادی مقبول بالی ووڈ مصنفہ کنیکا ڈھلوں سے ہوئی تھی۔ جنہوں نے حال ہی میں ایک دوسرے سے الگ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انوشکا کی آنے والی فلم نشبدم ریلیز ہونے والی ہے۔ جس میں انکے مقابلے اور مادھون نے کام کیا ہے۔ اسکے علاوہ فلم میں انجلی ، شالینی پانڈے اور ہالی ووڈ اداکار مائیکل مڈسن بھی اہم رول میں ہے۔ حال ہی میں نشبدم فلم میں انوشکا کا پہلا پوسٹر لک ستمبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔ پوسٹر میں انوشکا ایکی اہم رول میں ساکشی کے کردار میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like