Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ انیتا راج اپنی فیٹنس کو لیکر رہتی ہے ایکیٹو

اداکارہ انیتا راج

ٹی وی ڈسک، 12 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1982 میں آئی فلم پریم گیت سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ انیتا راج ، 58 سال کی عمر میں بھی اپنی فیٹنس خوب خیال رکھتی ہے-

ٹی وی ہو یا فلم ایکٹرس اپنی فیٹنس کو لیکر کافی فکر مند رہتے ہیں اور فلمی شخصیات اپنی فیٹنس کے ساتھ اپنی ڈائٹ کو لیکر بھی کافی احتیاط کرتے ہیں۔

ان ایکٹرس میں ایک نام اور بھی ہے جو اپنی فیٹنس کو لیکر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ کلرس چینل کا مقبول شو چھوٹی سردارنی میں کلونت اور ڈھلون کا کردار نبھانے والی اداکارہ انیتا راج اپنی فیٹنس کو لیکر سرخیوں میں ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anita Raaj (@anitaraaj)

 

انیتا کے ورک آوٹ ویڈیو فٹینس کے لیے ترغیب دیتا ہے- 58 سال کی عمر میں جس طرح انیتا نے خود کو فٹ رکھا ہے وہ قابل تعریف ہے- فی الحال انیتا کا نیا ورک آوٹ ویڈیو سرخیوں میں ہے-

انیتا راج کو فیٹنس سے کافی لگاؤ ہے، اب اسے ہی انکی خوبصورتی کا راز بھی کہا جاسکتا ہے، وہ اپنی ہیلتھ اور غذا کا بے حد خیال رکھتی ہے-

انیتا اس ویڈیو میں ہیوئی ویٹ، پش اپس کرتی نظر آرہی ہے- انیتا کی ٹونڈ باڈی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اسے حاصل کرنے کے لیے کتنی محنت کی ہوگی-

انیتا اس سے پہلے بھی اپنے ورک آوٹ ویڈیو شیئر کرتی آری ہے- انیتا کی ایسی فیٹنس انکے فینس کو بھی حیران کررہی ہے-

انیتا راج کے اس ورک آوٹ ویڈیو پر لوگ ، کمنٹ کررہے ہیں، انیتا اپنی زبردست فزکس سے فینس کو فٹ رہنے کے لیے متاثر کرتی ہے-

اداکارہ انیتا راج کئی ٹی وی شو اور فلموں میں کام کرچکی ہے- ان دنوں وہ سیریل چھوٹی سردارنی میں نظر آرہی ہے- انکے رول کو شو کے ناظرین کافی پسند کرتے ہیں-

اس سیریل میں انیتا مہر کی والدہ اور شرب کی ساس کا رول پلے کررہی ہے- انیتا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

اداکارہ انیتا راج کی پیدائش 28 فروری 1963 میں ممبئی میں ہوئی – انیتا کا پورا نام انیتا راج کھرانا ہے، انکے والد کا نام جگدیش راج کھرانا ہے- جو ایک مشہور فلم ایکٹر ہے، جگدیش قریب 144 فلموں میں پولیس کے رول میں نظر آئے-

جسکی وجہ سے انکا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوا- انکے بھائی کا نام بوبی راج ہے- وہ ایک اسکرین رائٹر ہے-

انہوں نے سال 1986 مں فلم ڈائریکٹر سنیل ہنگورانی سے شادی کی- انکے بیٹے کا نام شیوم ہنگورانی ہے جو ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے-

انہوں نے مرحوم ڈانسر گوپی کرشنا سے کھتک ڈانس کی تربیت لی-

انیتا 80-90 کے دہائی کی مشہور اداکارہ انیتا راج نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن وہ مقام حاصل نہیں کرپائی جس کی انہیں امید تھی-

انہوں نے سال 1981 میں آئی فلم پریم گیت میں شیکھا کا رول ادا کرتے ہوئے بالی ووڈ میں ایکٹینگ کیریئر شروع کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anita Raaj (@anitaraaj)

 

انہوں نے 1981 کی فلم پریم گیت، 1985 کی فلم غلامی، 1983 میں آئی فلم زرا سی زندگی میں، 1984 میں آئی فلم زمین آسمان، 1985 کی فلم ماسٹر جی ، جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

سال 1982 میں انہوں نے دولہا بکتا ہے میں راج ببر کے ساتھ کام کیا، سال 1983 میں فلم پریم تپسیا، فلم زمین آسمان میں انیتا سنجے دت کے ساتھ نظر آئی،

سال 2007 میں آئی فلم تھوڑی لائف تھوڑا میجک ، اور سال 2012 میں آئی فلم چار دن کی چاندنی میں کام کیا،

فلموں کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں سال 1998 میں آیا شو عاشقی، میں کام کیا، لائف اوکے چینل پر نشر ہوا شو تمہاری پاکی (2014) ، کلرس چینل پر سال 16-2013 تک نشر ہوا شو 24 میں نینا سنگھانیا کا کردار نبھایا-

سال 2015 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو ایک تھا راجہ ایک تھی رانی ، میں کام کرچکی ہے-