Type to search

ٹی وی اور فلم

انگیرا دھر : موقع ملا تو ہارر فلم کو ڈائریکٹ کرنا چاہتی ہوں

انگیرا دھر

فلمی ڈسک، 25 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بینگ باجا بارات، کمانڈو 3، رن وے، سمیت کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی اداکارہ انگیرا دھر ان دنوں اپنے ویڈیو گانے کو لیکر بحث میں ہے۔

 

ارجیت سنگھ کے نئے گانے بیریا میں وہ نظر آرہی ہے۔ گذشتہ دن وہ اپنے گانے کے لیے پہلی بار نوابوں کے شہر آئی تھی۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angira Dhar (@angira)

 

 

 

انگیرا نے آج تک زندگی میں جو بھی کیا اس میں سیکھنے کی نیت رکھی۔ پینٹنگ ہو یا تیراکی، میں ہر چیز سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایسا ہی فلموں میں بھی رہتا ہے۔ انگیرا کے ساتھ کوئی نیا ہو یا پھر سینئر ایکٹر، انگیرا ان سے جتنا ذیادہ سیکھ سکتی ہے ، سیکھتی ہے۔

 

ویب سیریز بینگ باجا برات اور ساس ، بہو اور فلمینگو جیسی ویب سیریز میں نظر آچکی اداکارہ انگیرا نے کیمرے کے پچھے بھی کام کیا ہے اس لیے مجھے ٹیکنیکل شوٹ معلوم رہتا ہے کہ کس لینس پر کتنا شوٹ ہوتا ہے۔ اس سے مجھے کیمرے کے سامنے ایکٹینگ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

 

 

 

انگیرا نے بتایا کہ وہ ہارر فلم کی فین ہے، انہوں نے ہر زبان کی ہارر فلم دیکھی ہے۔ اگر مستقبل میں مجھے موقع ملا تو ایک ہارر فلم ڈائریکٹ کرونگی۔

 

آج کے دور میں او ٹی ٹی کے ذریعہ ناظرین تک پہچنا آسان ہوگیا ہے۔ اب ناظرین اس بات کا انتظار نہیں کرتے کہ انکو گھر جاکر فلم دیکھنی ہے۔

وہ کہی بھی فری ہوتے ہیں، وہاں ہر فلم دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔ آج کل ڈیجیٹل کا زمانہ ہے۔ اب سب لوگ اچھا مواد دیکھنا چاہتے ہیں۔ جہاں تک تھیٹر کی بات ہے تو او ٹی ٹی سے اس پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے۔

انگیرا کا ماننا ہے کہ جسکو تھیٹر جانا ہے، وہ جاتا ہے، وہیں جسکو آرام پسند ہے، اسکے لیے او ٹی ٹی بہترین ہے۔ سب سے بڑی چیز ہے کہ ہم اپنی بات ناظرین تک پہچنا پا رہے ہیں۔ میڈیم الگ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہم انڈسٹری کے لوگ چاہتے ہیں کہ عوام ہمیں پیار دیں۔ آج تک جتنی بھی فلمیں بنی ہیں یا بنائی گئی، وہ سب عوام کے لیے ہی بنی ہے، لیکن جب بائیکاٹ ٹرینڈ ہوتا ہے تو برا لگتا ہے۔

 

پوری انڈسٹری کا ہر ایک انسان آپ کے تفریح کے لیے دن رات محنت کرکے فلم بناتا ہے۔ ایسے میں آپ بائیکاٹ کرنے لگتے ہو، انگیرا چاہتی ہے کہ صرف میری نہیں، جو بھی فلم اچھی لگے، وہ دیکھے اور جو خراب لگے تو اسکی تنقید کریں۔

انگیرا نے کہا کہ میرا پہلا ویڈیو گانا ہے، یہ ایک فلم شوٹ کرنے کے برابر رہا۔ اسکو ہم نے صرف تین دن میں شوٹ کیا۔ کوئی گانے کا جب فلمکان ہوتا ہے تو بیک گراؤنڈ میں وہ گانا بجتا رہتا ہے اس لیے اسکے جذبات کو محسوس کرنا اور اسکے حساب سے شوٹ کرنا میرے لیے شاندار تجربہ رہا۔

 

نیٹ فلکس فلم لو پر اسکوائر فٹ، سے بحث میں آئی اداکارہ انگیرا دھر کو اس فلم میں بگ بی اور اجے دیوگن جیسے فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا ہے-

 

انگیرا دھر فلم میں ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی، انگیرا دھر اس سے پہلے کمانڈو 3 میں نظر آئی تھی-

انگیرا دھر ایک فلم اداکارہ ہے، وہ ویب سیریز بنگ باجا برات سے سرخیوں میں آئی- اس فلم میں وہ علی فضل کے  ساتھ کام کیا۔

 

انگیرا دھر کی پیدائش 25 مئی 1988 کو سری نگر میں ہوئی۔ ڈگری پڑھنے کے لیے ممبئی منتقل ہوئی- انہوں نے کیریئر کی شروعات چینل وی کے ساتھ ٹی وی پروڈکشن میں کی- اس دوران انہوں نے اسکرپٹ لکھنا، شوٹنگ، تکنیکی مہارت سیکھا-

 

 

انگیرا دھر نے 2013 میں بالی ووڈ میں پہلی فلم ایک برا آدمی، بنائی، جس میں ارونودایا سنگھ اور رگھوویر یادو تھے-

Tags:

You Might also Like