Type to search

ٹی وی اور فلم

یہ حسین ٹی وی اسٹار ، جو سلمان کے لیے کرچکی ہے پیار کا اظہار

ٹی وی ڈسک،11فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نشا، سانجھ، پری — ایسا شاید ہی کوئی کردار ہوگا جسکے کردار میں اس اداکارہ نے مقبولیت نہ پائی ہو- یہ ہے اداکارہ انیری وجانی جو بے حد کم وقت میں ہی ٹی وی کی ٹاپ ادکاراؤں میں شمار ہوگئی ہے-

انیری وجانی نے سال 2012 میں اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی لیکن 2014 میں آیا شو، نشا اور اسکے کزنز، انکے کیریئر میں مل کا پتھر ثابت ہوئی- اس شو کے بعد انیری سبھی کی نظروں میں آگئی- ویسے تو انیری وجانی گجراتی ہے لیکن اپنے ایکٹینگ کیریئر کی وجہ سے انہیں ممبئی شفٹ ہونا پڑا، انیری وجانی کے ایکٹینگ میں آنے کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے- ایک بار ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کی نظر انکی فیس بک پروفائل پر پڑی تو فوری اسکرین ٹسٹ کے لیے بلا لیا اور اس طرح انہیں پہلا شو ملا-

انیری وجانی ایک ٹرینڈ ڈانسر بھی ہے- انہوں نے بھارت ناٹیم میں فارمل ٹریننگ بھی لی ہے- ایک انٹرویو میں انیری وجانی نے کہا تھا کہ اگر انہیں کبھی کسی ڈانس ریالٹی شو میں حصہ لینے کا موقع ملا تو ضروری لیں گی- پروفیشنل لائف کے علاوہ انیری اپنی پرسنل لائف ک ولیکر بھی خوب بحث میں رہی ہے- ایکٹر کشل ٹنڈن کے ساتھ انکے لنک اپ کی خوب خبریں آئی- فی الحال انیری کا بالی ووڈ میں آنے کا کوئی ارادا نہیں ہے- ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بھی تھا کہ دو-تین شوز کے بعد وہ اس بارے میں سوچے گی- اب جلد ہی وہ ایکتا کپور کے نئے شو پوتر بھاگیہ میں نظر آںیں گی-

انیری سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے- اور اپنی تصویریں بھی خوب شیئر کرتی ہے- بے حد پتلی ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرول بھی کیا جاچکا ہے- پر انیری بخوبی جانتی ہے کہ انہیں ٹرولرس کو کس طرح جواب دینا ہے-
فوٹو:انیری کے انسٹاگرام پر سے لی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like