Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیرل انوپما میں ہوگی اداکارہ انیری وجانی کی انٹری

اداکارہ انیری وجانی

ٹی وی ڈسک، 2 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے مقبول ٹی وی شو انوپما میں اتنے سارے ہنگامے کے بعد اب چیزیں ٹھیک ہورہی ہے اور حالات پہلے سے بہتر ہورہے ہیں-

لیکن جلد ہی ان خوشیوں کا رنگ پھیکا پڑنے والا ہے کیونکہ اب انوپما کی زندگی میں ایک نیا موڑ اور طوفان آنے والا ہے-

 

 

 

 

روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے اور گورو کھنہ اسٹار سیریل انوپما می اب انوج اور انوپما دھیرے دھیرے قریب آنے لگے ہیں-

وہیں باپو جی بھی انوج اور انوپما کے رشتے کو اپنی منظوری دے چکے ہیں- ایسے میں فینس کو اب انوج اور انوپما کی شادی کا انتظار ہے-

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aneri Vajani (@vajanianeri)

 

 

 

 

لیکن ان کی شادی سے پہلے انوپما کی زندگی میں ایک اور طوفان سامنے آنے والا ہے-

اداکارہ انیری وجانی کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو یاد دلایں دے ہم نے اس سے پہلے بھی انوپما سیریل سے جڑے فنکاروں کے بارے میں بات کرچکے ہیں جن میں روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے ، ندھی شاہ ، الپنا بوچ ، تسنیم شیخ ، مدالسا شرما ، مسکان بامنے جیسے فنکار شامل ہے۔

انوپما سیریل میں انوپما کی سوتن کی انٹری ہونے والی ہے- سیریل بے حد اور سلسلہ بدلتے رشتوں کا جیسے شو میں کام کرچکی ٹی وی اداکارہ انیری وجانی جلد ہی سیریل انوپما میں زبردست انٹری کرنے والی ہے-

 

 

 

 

انٹرٹینمنٹ ویب پورٹل آئی ڈبلیو ایم بز کی ایک رپورٹ کے مطابق انیری وجانی سیریل انوپما میں انوج کی سابق گرل فرینڈ کا کردار نبھانے والی ہے-

اب تک بھی انوج کی پرسنل زندگی کے بارے میں سیریل انوپما میں کچھ نہیں دیکھایا گیا ہے- انیری وجانی کے آنے سے انوج کی زندگی کے کئی راز سامنے آنے والے ہیں-

انیری وجانی کی انٹری کے بعد انوپما کے سامنے انوج کے کئی راز سامنے آئیں گے، ایسے میں انوپما اور انوج کی شادی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے-

 

 

 

 

 

انیری وجانی نے سال 2012 میں اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی لیکن 2014 میں آیا شو، نشا اور اسکے کزنز، انکے کیریئر میں مل کا پتھر ثابت ہوئی- اس شو کے بعد انیری سبھی کی نظروں میں آگئی-

انیری وجانی کی پیدائش 26 مارچ 1994 کو ایک گجراتی فیمیلی میں ہوئی۔ ویسے تو انیری وجانی گجراتی ہے لیکن اپنے ایکٹینگ کیریئر کی وجہ سے انہیں ممبئی شفٹ ہونا پڑا، انیری وجانی کے ایکٹینگ میں آنے کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے-

 

 

 

ایک بار ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کی نظر انکی فیس بک پروفائل پر پڑی تو فوری اسکرین ٹسٹ کے لیے بلا لیا اور اس طرح انہیں پہلا شو ملا-

 

 

 

انیری وجانی نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں کالی۔ ایک پنر اوتار، کریزی اسٹوپڈ عشق، نشا اور اسکے کزنس، پیار تو نے کیا کیا، یہ ہے عاشقی ، بے حد ، لال عشق، اور پوترا بھاگیہ میں نظر آچکی ہے۔

انیری نے ٹی وی کے علاوہ تیلگو فلم میں بھی کام کیا، اداکارہ نے ویب سیریز آئی ڈونٹ واچ ٹی وی میں تلسی کا کردار نبھایا تو سلسلہ بدلتے رشتوں کا سیزن 2 میں پری ملہوترا کا رول نبھایا۔

 

 

 

 

انیری وجانی ایک ٹرینڈ ڈانسر بھی ہے- انہوں نے بھارت ناٹیم میں فارمل ٹریننگ بھی لی ہے-

انیری سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے- اور اپنی تصویریں بھی خوب شیئر کرتی ہے- بے حد پتلی ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرول بھی کیا جاچکا ہے-

Tags:

You Might also Like