Type to search

وائرل

اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار

فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار

وائرل ڈسک، 8 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار آنجہانی گلشن کمار کی بیٹی اور بھوشن کمار اور تلسی کمار کی بہن ہیں، اپنی حیرت انگیز تصویروں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

خوشالی، جو کہ این آئی ایف ٹی، دہلی سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹ ہے، انہوں نے شاندار ڈیزائن تیار کیے، جنہیں ہالی ووڈ کے ستارے جن میں جینا دیوان ٹاٹم، کارمین الیکٹرا، پاپ سنسنیشن جسٹن بیبر، بین الاقوامی پاپ اسٹار شکیرا، نے پہنا تھا۔

سال 2015 میں، خوبصورت خوشالی نے بالی ووڈ گانے کی ویڈیو ‘مینو عشق دا’ سے ڈیبیو کیا اور اسے ‘ہائی وے سٹار’، ‘میرے پاپا،’ ‘رات کمال ہے اور ‘اک یاد پرانی’ میں بھی نظر آئی-

خوشالی کمار نے آر مادھون ، اپرشکتی کھرانا اور درشن کمار کی فلم دہی چینی سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا-

 

فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار نے اپنی بہن تلسی کمار کے گائے گانے سے میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا یہ گانا مرحوم والد گلشن کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گایا تھا-

سال 2018 میں، کمار چند مختصر فلموں میں نظر آئی، جن میں سے فلم جینا مشکل ہے یار ،شامل ہے-

بتادیں کہ خوشالی کمار 19 دسمبر 1988 کو پیدا ہوئی، ان کے کے والد ٹی-سیریز کے فاؤنڈر گلشن کمار اور والدہ سدیش کماری ہے۔ بہن بھائی تلسی کمار اور بھائی بھوشن کمار ہیں۔

 

فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار فلم دھوکہ راؤنڈ ڈی کارنر کو پیش کررہی ہے جس میں آر مادھون، اپراشتی کھرانا اور درشن نظر آئیں گے- فلم کو پروڈیوس بھوشن کمار، کرشن کمار نے کیا ہے، یہ فلم سال 2022 میں ریلیم ہوگی-

Tags:

You Might also Like