Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ اداکارہ اننیاپانڈے کے کزن آہان پانڈے جلد کریں گے بالی ووڈ ڈیبیو

آہان پانڈے

آدتیہ چوپڑا کریں گے اننیا پانڈے کے کزن آہان پانڈے کو بالی ووڈ میں لانچ

آہان پانڈے فی الحال اسیسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں

یش راج فلمز اب تک کئی اسٹارس کو لانچ کرچکا ہے


فلمی ڈسک، 13 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹوڈینٹ آف دی ایئر 2 کی اداکارہ اننیا پانڈے کے چچازاد بھائی آہان پانڈے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ انہیں بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز لانچ کرنے والے ہیں۔

 

بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈس اپنی اننگیز شروع کرچکے ہیں، اور اپنی قسمت آزما رہے ہیں، وہیں اس کڑی میں ایک اور شامل ہونے جارہا ہے۔

 

بتادیں کہ آہان پانڈے چنکی پانڈے کے بھائی چکی پانڈے کے بیٹے اور الانا پانڈے کے بھائی ہے۔ اب وہ بھی خاندان کی طرح انڈسٹری میں قسمت آزمانے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by adidas India (@adidasindia)

 

 

چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان پانڈے کو فلم میکر آدتیہ چوپڑا کی ہدایت میں بڑا بریک مل رہا ہے۔ وہ پچھلے تین سال سے تیاری کررہے ہیں اور اب یش راج فلمز بینر کے تحت لانچ ہونے والے ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahaan Panday (@ahaanpandayy)

 

 

اس خبر کے سامنے آتے ہی ناظرین بھی اسے نپٹوزم کے زوایے سے دیکھ رہے ہیں، حالانکہ سب کی نگاہیں بھی آہان پر ٹکی ہوئی ہے کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ میں کیسا پرفارمینس کرتے ہیں۔ لیکن یش راج فلمز کی طرف سے آہان کے بریک کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔

 

 

آدتیہ کو انوشکا شرما، رنویر سنگھ سے لیکر ایوشمان کھرانا تک ستارے لانچ کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق آہان کی فلم اگلے سال فلور پر جائے گی، ذرائع نے بتایا یہ اب جنریشن زیڈ کا وقت ہے اور اس لیے ذیادہ ممکن ہے کہ ملک کا اگلا بڑا ستارہ اسی پیڑی سے ہوگا۔

 

 

آدتیہ چوپڑا کو لگتا ہے کہ آہان ایک مضبوط دعویدار ہے۔ اسٹارڈم کے اس سطح پر سبھی کی نگاہیں نوجوان لڑکے پر ہوگی کہ کیسے وہ اپنی فلم سے سبھی کو متاثر کرپاتے ہیں۔

 

 

 

ذرائع نے بتایا کہ آہان نے دیکھایا ہے کہ وہ حال کے سالوں میں اپنے فن کو تراشنے پر توجہ کرنے کے لیے سوشل لائف سے دور ہے اور یہ وائی آر ایف کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ہمیشہ ٹیلنٹ اور ایمانداری پر داؤ لگاتی ہے۔

 

 

 

بتادیں کہ آہان پانڈے کی پیدائش 23 ڈسمبر 1997 کو ہوئی، آہان فی الحال اسسٹنٹ ائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

 

آہان پانڈے نے سال 2016 میں آئی فلم فریکی علی اور راک آن 2 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام کیا ہے۔

Tags: