Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر فلم ‘برہماستر’ کا فرسٹ لک ریلیز

عالیہ بھٹ برہماستر

فلمی ڈسک،16 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کل یعنی 15 مارچ کو اپنی 29ویں سالگرہ منائی، عالیہ ان دنوں اپنی پروفیشنل اور پرسنل لائف کو لیکر لگاتار سرخیوں میں ہے-

فلم گنگو بائی کاٹھواڑی کی اداکارہ عالیہ کو کرن جوہر نے فلم برہماستر کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ پر مبارکباد دی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

کرن جوہر نے عالیہ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے – میری پیاری عالیہ ، اتنا پیار ہے کہ میں اسے لکھتے وقت تمہارے لیے فخر محسوس کرتا ہوں، لیکن اب پیار کے ساتھ عزت جڑ گئی ہے تمہارے ٹیلنٹ کے لیے احترام، ایک فنکار کے طور پر میں آپ کی ترقی قابل تعریف ہے-

 

دس سال پہلے مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایک دن میں تمہیں فخر سے اپنا برہماستر پکار سکتا ہوں میرا پیار کا ویپن، سالگرہ مبارک ہو میری پیاری، ہمیشہ چمکتی رہو- میں تمہیں ہمیشہ پسند کرتا تھا اور کرتا رہونگا-

عالیہ اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئیں گی عالیہ نے پہلا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ‘برہماستر ‘ کے ہدایت کار آیان مکھرجی نے عالیہ بھٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر فلم سے ان کے لک کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔

اس ویڈیو میں پانی کا ایک قطرہ گرتا ہوا نظر آرہا ہے جو سیدھا عالیہ کے چہرے پر گرتا ہے۔ کبھی ہاتھ جوڑتے ہوئے تو کبھی مسکراتے ہوئے، ان کی کئی جھلکیاں ہیں ۔

وہ آسمان کی جانب کسی چیز کو دیکھ کر بے تحاشا بھاگ رہی ہیں۔ رنبیر کے ساتھ آگ کئ شعلوں کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔

امیتابھ بچن نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے عالیہ بھٹ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے، ‘برہماستر کی روشنی کو سالگرہ مبارک … ایشا!

غور طلب بات یہ ہے کہ برہماستر میں عالیہ اور رنبیر کے علاوہ امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے بھی نظر آئیں گے۔ یہ ایک سپر ہیرو فلم ہے۔

اسے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں 09 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

عالیہ بھٹ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ اپنے ایک بعد ایک پروجیکٹ کو لیکر مصروف ہے، اس وقت وہ راکی اور رانی کی پریم کہان پر کام کررہی ہے-

 

عالیہ اب ہالی ووڈ فلموں میں بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہے- عالیہ نے سال 2012 میں کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے کیریئر کی شروعت کی-

اداکارہ عالیہ بھٹ کی پیدایش 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد کا نام معروف فلمساز مہیش بھٹ اور والدہ کا نام اداکارہ سونی رازدان ہے-

Tags:

You Might also Like