Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ بھٹ نے سائن کی کیریئر کی پہلی ہارر کامیڈی فلم؟ اس پروڈیوسر کے ساتھ ملایا ہاتھ

فلمی ڈسک،17مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ گذشتہ ہفتے ہی پروڈیوسر دنیش وجن کے آفس کے باہر دیکھا گیا تھا، جسکے بعد لوگوں نے ایسے قیاس لگانے شروع کردیئے تھے کہ یہ دونوں جلد ہی کسی فلم کے لیے ہاتھ ملانے جارہے ہیں، اگر تازہ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو عالیہ بھٹ نے دنیش کے بینر کی اگلی ہارر کامیڈی فلم سائن کرلی ہے یہ عالیہ بھٹ کے کیریئر کی پہلی ہارر کامیڈی فلم ہے، جسکے لیے انہوں نے حامی بھری ہے، دنیش وجن، عالیہ بھٹ سے پہلے شردھا کپور (ستری) اور جھانوی کپور (روہی – افزا) کے ساتھ ہارر کامیڈی فلمیں بنا چکے ہیں-

پیپنگ مون سے بات کرتے ہوئے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ بھٹ کافی لمبے وقت سے ایک ہلکی پھلکی فلم کی تلاش کررہی تھی کیونکہ وہ اپنی آنے والی فلم سڑک 2 اور گنگوبائی میں سنجیدہ کردار نبھاتی نظر آئیں گی- یہ دنوں فلمیں اس سال جولائی اور ستمبر ماہ میں ریلیز ہوگی- دنیش وجن کی فلم ایک ہارر کامیڈی ہے، جس میں عالیہ نے پرڈیوسر سے فلم کی کہانی سنی اور انہیں یہ پسند بھی آئی ہے، عالیہ بھٹ نے اس فلم کے لیے حامی بھ ردی ہے اور انکی ٹیم لیگل کام میں لگ گئی ہے-

Tags:

You Might also Like