Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کا تنازعات سے ہے پرانا رشتہ

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری کی ٹاپ اداکارہ اور سیلفی کوئین اکشرا سنگھ ایک بار پھر بحث میں ہے۔ اس بار اکشرا نے سنگر رتیش پانڈے کے خلاف پولیس میں شکایت دی ہے۔ اکشرا نے رتیش پر مارپیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے تک کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ اکشرا سنگھ کا تنازعات سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ کبھی پون سنگھ کے ساتھ ہوا تنازعہ بھوجپوری انڈسٹری میں کافی مشہور ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ اکشرا سنگھ ہمیشہ وہی کرتی ہے جو انکا دل کرتا ہے، پون سنگھ کے ساتھ رشتہ ختم ہونے پر اکشرا نے جو انٹرویو میڈیا کو دیا تھا، اس میں بھی انکا بیباک انداز صاف دیکھا۔ اکشرا نے صاف کہا کہ انہوں نے پون کی شادی کے بعد ان سے دوری بنا لی لیکن پون نے ان سے مارپیٹ کی۔

اکشرا کے جاننے والے بتاتے ہیں کہ وہ صاف دل کی لڑکی ہے اور انہیں یہ برداشت نہیں کہ کوئی انکے ساتھ دھوکہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جسے ذیادہ مانتی ہیں جب وہ غلط کرتا ہے تو پھر اکشرا خود کو قابو میں نہیں کرپاتی اور انکا غصہ سامنے آجاتا ہے۔

رتیش پانڈے کے ساتھ بھی اکشرا کے تعلقات کافی اچھے رہے ہیں۔ رتیش کے ساتھ اکشرا نے کئی ہٹ گانے دیئے ہیں۔ اچانک سے ایسا ہو جائے گا، انڈسٹری میں بھی اسے لیکر بحث ہے۔ حالانکہ ابھی رتیش کی صفائی آنے باقی ہے۔

اکشرا کی بات کریں تو انکی پوری فیملی فلم انڈسٹری سے جڑی ہیں۔ انکی ماں نیلیما سنگھ بھوجپوری کی سب سے سخت ساس کے کردار میں دیکھتی رہی ہے۔ ٹی وی میں بھی وہ کام کرچکی ہے۔ وہیں انکے شوہر بھوجپوری انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like