Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اور بالی ووڈ میں کام کرنے میں بڑا فرق، اداکارہ اکشا پرداسانی کا انکشاف

اکشا پرداسنائے

‘جامتاڑا ادادکارہ اکشا پرداسانی آخری بار کامیڈی فلم ‘شبھ نکاح’ میں نظر آئی تھیں۔
اکشا پرداسانی نے بتایا کہ ساؤتھ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے انداز میں کیا فرق ہے۔
اکشا پرداسانی نے تیلگو، ملیالم کے ساتھ ساتھ ہندی سنیما میں بھی زبردست اداکاری کی ہے۔


فلمی ڈسک، 23 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیلگو ، ملیالم کے ساتھ ہندی سینما میں ویب سیریز کھٹمنڈو کنکشن سیزن 2، نیٹ فلکس کی ویب سیریز جمتارا ۔ سب کا نمبر آئے گا، میں کام کرچکی اداکارہ اکشا پرداسانی گذشتہ دنوں کامیڈی فلم شبھ نکاح میں اہم کردار میں تھی۔

 

 

اکشا پرداسنائے گذشتہ دنوں وہ لکھنؤ آئی تو انہوں نے ساؤتھ بمقابلہ بالی ووڈ ، او ٹی ٹی فلم انڈسٹری کے سلگتے مسائل پر بات کی۔

 

 

 

اکشا پرداسنائے کا تعلق ممبئی سے ہے۔ بچپن سے ہر کسی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ڈاکٹر، انجینئر بننے، اسی طرح میرا خواب تھا ایکٹر بننے کا۔ جب گھر میں مہمان آتے تھے تو میں انکے سامنے نقل اور ڈانس کرتی تھی۔

 

 

جیسے جیسے بڑی ہوئی میرا شوق جنون میں بدل گیا۔ میں نے ساؤتھ میں کئی فلمیں کی لیکن مجھے پہچان ویب سیریز جمتارا سے ملی۔ اس نے ناظرین کے درمیان میرے چہرے اور کام دونوں کو پی پہچان دلائی۔

 

 

 

فلموں میں سنسر شپ کام کرتی ہے اس لیے وہاں محدود ہوکر کام کرنا پڑتا ہے لیکن او ٹی ٹی فری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ سینسرشپ نہ ہونے کی وجہ سے کریٹیویٹی کا دائرہ بڑھ جات ہے۔

 

فنکار، ڈائریکٹر یہاں تک کہ رائٹر کے لیے بھی او ٹی ٹی ایک کھلا میدان ہے۔ جہاں چاہو بیٹنگ کرو اس لیے یہاں سبھی کو ایکسپلور کرنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔

 

 

 

اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ساؤتھ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے طریقے میں کیا فرق ہے؟ مجھے بس ایک فرق نظر آیا اور وہ شاید کافی بڑا ہے۔

 

ساؤتھ میں نظم و ضبط بہت ہے۔اگر وہ شوٹ کا ٹائم 7 بجے ہیں تو پھر چاہے جتنا بڑا اسٹار کیوں نہ ہو، وہ سیٹ پر 7 بجے سے پہلے ہی پہنچ جائے گا۔

 

وہیں پر وقت کی بہت اہمیت ہے۔ نظم و ضبط کے معاملے میں بالی ووڈ اس سے پچھے ہیں۔ یہاں پر لیٹ لطیفی چلتی ہے لیکن میرا دونوں انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

 

 

اکشا پرداسنائے کہتی ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کا پلیٹ فارم او ٹی ٹی کی پہنچ تقریباً ہر سامعین تک ہے۔ پھر چاہے وہ ٹیلی ویژن یا فلموں کا ناظر کیوں نہ ہو۔ او ٹی ٹی کا بازار اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ ہر کوئی اس کی طرف کھینچا جا رہا ہے۔

 

 

پہلے ٹی وی اور فلموں کا دور تھا اور ہم جیسے نئے آنے والوں اور باہر سے آنے لوگوں کو کافی لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ جب سے او ٹی ٹی آیا ہے، ہم جیسوں کو بڑا پلیٹ فارم مل گیا۔

 

 

اکشا پرداسنائے نے بتایا کہ خوب کام اور اچھے رول مل رہے ہیں۔ سب سے بڑی بات ہے کہ اتنا بڑا اسٹیج مل رہا، جسکا تصور کرنا مشکل ہے۔

 

 

ممبئی میں 24 جنوری کو پیدا ہوئی اکشا نے 8ویں کلاس کے دوران انہوں نے ماڈلنگ شروع کی۔ اکشا نے بینگلس (چوڑیاں) نامی ملیالم فلم کے گانے میں بطور مہمان نظر آئیں۔

 

اکشا پرداسنائے نے سال 2004 میں آئی انیل کپور کی ہندی فلم مسافر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔ انکی ڈیبیو فلم سال 2007 میں آئی ملیالم گول تھی جس میں انہوں نے لیڈ رول پلے کیا۔