Type to search

ٹی وی اور فلم

ادیتی بھاٹیا نے فینس کے ساتھ شیئر کی فوٹوز

aditi-bhatias-vacation

ٹی وی ڈسک،4مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے مقبول شو ’یہ ہے محبتیں‘ کی مشہور اداکارہ ادیتی بھاٹیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان سے دور امریکہ میں پھنسی ہوئی ہے۔ اسکے باوجود وہ لگاتار انسٹاگرام پر اپنی نئی نئی تصویریں شیئر کی ہے۔ ادیتی بھاٹیا نے ایک بار پھر کچھ تصویریں شیئر کرکے اپنے فینس کو چونکا دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویکیشن کی خوبصورت فوٹوز پوسٹ کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے درمیان اداکارہ ادیتی بھاٹیا کی ویکیشن تصویریں سامنے آئی ہے۔ کورونا وائرس کا انفیکشن روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ ایسے میں اداکارہ بیرون ملک میں ہی روکی ہوئی ہے اور ویکیشن انجوائے کررہی ہے۔ ٹی وی اداکارہ ادیتی بھاٹیا نے ان تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا، لیک ڈے۔۔۔۔ اداکارہ ادیتی بھاٹیا کی یہ تصویریں آگ کی طرح وائرل ہورہی ہے۔ 3 گھنٹے میں ان فوٹوز کو 19 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔ ادیتی بھاٹیا کی ان تصویروں پر فینس کمنٹ کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ سچ میں باہر گھوم رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like