Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ آشکا گورادیا ٹاپ لیس ہو کر کیا یوگا

اشکا گورادیا یوگا

ٹی وی ڈسک، 26 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ آشکا گورادیا اکثر اپنی بولڈنیس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہے- حالانکہ اداکارہ کچھ وقت سے ٹی وی انڈسٹری سے دور ہے- لیکن فینس کے درمیان میں ہمیشہ بحث میں رہتی ہے-

آشکا گورادیا (36سالہ) اس عمر میں بھی اپنے آپ کو مینٹین کرکے رکھا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے- وہ اکثر یوگا کی تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہے اور فینس کو فیٹنس ٹپس بھی دیتی ہے-

اسی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے- حالانکہ ان سب باتوں سے آشکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا- اب ناگین ایک بار پھر سے سرخیوں بٹور رہی ہے-

حال ہی میں آشکا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ٹاپ لیس ہو کر یوگا کرتی نظر آرہی ہے-

ساتھ ہی اداکارہ آشکا گورادیا نے بولڈ فوٹو شیئر کرتے ہوئے ہیٹرس کے لیے سخت پیغام دیا ہے- پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آشکا کا سر نیچے اور پیر اوپر ہے- انکی پیٹھ پر #ون لو لکھا ہے- اس دوران وہ سمندر کنارے ٹاپ لیس دیکھائی دے رہی ہے-

تصویر شیئر کرتے ہوئے آشکا گورادیا نے کیپشن میں لکھا، یہ کافی مزیدار ہے کہ جو لوگ آپ کو بہت کم جانتے ہیں وہ آپ کے بارے میں سب سے زیادہ بات کرتے ہیں-

یہ فنی ہے جب وہ سوچتے ہیں کہ آپ اس سے انجان ہیں- میرے پیر آسمان پر ہے اور سر زمین پر… اس پوری زندگی کے لیے-

میری بیک (کمر) مضبوط ہے… اس لیے ہیٹرس (نفرت کرنے والے) اپنی زندگی جیئں- اب انکا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

اشکا گورادیا گجرات کے احمد آباد میں 27 نومبر 1985 میں پیدا ہوئی، وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو ڈائن میں نظر آئی تھی- اشکا گورادیا نے اپنے کیریئر کی شروعات 2002 میں سیریل اچانک 37 سال بعد سے کی تھی۔ انکے چھوٹے بھائی کا نام شیوم گورادیا ہے-

 

اشکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اشکا آخری بار اسٹار پلس پر نشر ہوئے سیریل ڈائن میں نظر آئی تھی-

بتادیں کہ آشکا کسم، بال ویر، ناگین جیسے کئی ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہے- انہوں نے کچھ سال پہلے ہی ٹی وی انڈسٹری کو الوداع کہے دیا تھا-

اداکارہ آشکا گورادیا اپنے کاسمیٹک بزنس پر توجہ دے رہی ہے- گوا میں آشکا اور انکے شوہر برینٹ نے ایک یوگا اسکول بھی کھولا ہے-

Tags:

You Might also Like