Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے کی خودکشی

ممبئی، 14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ، ذرائع) ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو اپنے گھر پر خودکشی کرلی۔ انہوں نے باندرا میں اپنے گھر پھانسی لگاکر جان دے دی۔ خودکشی کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ مممبئی پولیس انکے گھر پر پہنچ گئی ہے۔ اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ سشانت سنگھ کافی لمبے وقت سے ڈپریشن سے گذر رہے تھے۔ حالانکہ آفیشل طور پر ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشانت سنگھ لمبے وقت سے تناؤ میں تھے۔ بہت وقت سے پارٹیوں اور مین اسٹریم میں دیکھائی نہیں دے رہے تھے۔ کچھ دنوں پہلے انکی سابق مینجر نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ انہوں نے اپنے چھوٹے سے کیریئر میں زبردست چھاپ چھوڑی تھی۔ فلم ایم ایس دھونی میں انکے اداکاری کا کافی تعریف ہوئی تھی۔

 

سوشانت سنگھ راجپوت کی پیدائش 21 جنوری 1986کو پٹنہ ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں بہار کے پورنیہ ضلع کا مالدیہ ہے ۔ بتادیں کہ ان کی ایک بہن ، ریتو سنگھ ، ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ بہار میں مقیم پورنیا کے رہائشی سوشانت سنگھ راجپوت نے “کس دیش میں ہے میرا دل” نامم کے ڈیلی سوپ میں کام کیا پر انکو پہچان ایکتا کپور کے سیریل پویتر رشتہ ، سے ملی۔ اسکے بعد سوشانت سنگھ کو فلمیں بھی ملنے لگی۔ کے پوچھے ، میں سوشانت سنگھ اہم رول میں تھے اور انکی اداکاری کی تعریف بھی ہوئی۔ اسکے سوشانت نے شدھ دیسی رومانس میں وانی کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ دیکھے تھے۔ سوشانت نے کیدارناتھ اور چھیچھورے میں بھی کام کیا۔

Tags:

You Might also Like