Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز اسکیپ لائیو کے اداکار سومیدھ مدگلکر

سومیدھ مدگلکر

فلمی ڈسک، 2 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مراٹھی کے کئی فلموں اور ٹی وی کے مشہور اداکارہ سومیدھ مدگلکر حال ہی میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوئی ویب سیریز اسکیپ لائیو میں نظر آئے۔

 ایکٹر سومیدھ مدگلکر ویب سیریز اسکیپ لائیو میں ڈارکی کا رول نبھا رہے ہیں- انہوں نے شوٹنگ کے دوران کی گئی مستی اور دلچسپ یادوں کو شیئر کیا-

 

اسکیپ لائیو 20 مئی 2022 سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہورہا ہے۔ سدھارتھ کمار تیواری کی ہدایت میں بنی اس سیریز میں سدھارتھ ، جاوید جعفری، شیوتا ترپاٹھی شرما، سواستیکا مکھرجی، پلبیتا بورٹھاکر ، والوسچا ڈی سوزا ، ریتوک ساہور، سومیدھ مدگلکر ، گیتیکا ودیا اوہلیان، جگجیت سندھو ، روہت چندیل جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے۔

 

بتادیں کہ اس سے پہلے ہم اداکارہ سواستیکا مکھرجی، پلبیتا بورٹھاکر اور گیتیکا ودیا، ملیکا سنگھ کے بارے میں بات کرچکے ہیں آج ہم اسکیپ لائیو کے ایک اور اداکار سومیدھ مدگلکر کے بارے میں جانیں گے-

 

ویب سیریز اسکیپ لائیو ایک افسانوی کہانی ہے، جس جیا مشرا اور سدھارتھ کمار تیواری نے لکھا ہے- اسکے سیریز کے پہلے 7 اقساط پیش کیے گئے پھر بعد میں 2 اقساط مزید نشر کیے گئے-

اسکیپ لائیو سیریز میں سومیدھ کو سنکی برتاؤ کرنے والا شخص بتایا گیا جو اپنے کسی کو ہنسانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، جسے اسکے دوست بھی پسند نہیں کرتے، لیکن اسکے یوٹیوب اور اسکیپ لائیو پر لاکھوں لوگ دیوانے ہیں- سومیدھ کے اسٹنٹ کو لوگ خوب پسند کرتے ہیں-

اداکار سومیدھ نے بتایا کہ ایک سین میں انکی کو-اسٹار آکانکشا سنگھ نے انہیں 25 سے 27 بار تھپڑ مارے تھے-
وہ کہتے ہیں کہ مجھے ایک سین یاد ہے، اس سین میں میں آکانکشا پر گولی چلاتا ہوں، اس سین کو کرنے سے پہلے

میں نے آکانکشا سے اصلی تھپڑ مارنے کو کہا تھا، کیونکہ میں چاہتا تھا کہ میرا ڈارکی کا کردار کافی متاثر دیکھیں-
اس سین میں اپنے کردار کو اصل رنگ دینے کے لیے میں نے شوٹنگ کے دوران تقریبا 7-5 بار تھپڑ مارنے کے لیے کہا اور پھر ہم نے اسے شیام کوشل جی کے ساتھ مانیٹر پر دیکھا-

شیام نے مذاق میں ان سے کہا کہ شاٹ صحیح نہیں ہے اور پھر اس سین کو دہرایا گیا، اس بار آکانکشا نے مجھے پاگلوں کی طرح تھپڑ مارے اور شاٹ کے بعد مجھے گلے لگا لیا-

اداکارہ سومیدھ مدگلکر کی پیدائش 2 نومبر 1996 کو ہوئی، انکے والد کا نام واسودیو مدگلکر، والدہ کا نام وسنتی مدگکلر ہے، انکے دو بھائی ہیں- انہوں نے پونے شہر سے اسکولی تعلیم حاصل کی، اور مہاراشٹرا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پونے سے کالج کی تعلیم حاصل کی-

وہ ایک فلم اور ٹی وی اداکار ہے اسکے ساتھ ہی وہ ایک ڈانسر بھی ہے- انہوں نے چینل وی کے ٹی وی سیریل دل دوستی ڈانس سے ڈیبیو کیا-

اداکار سومیدھ مدگلکر کو مقوبلیت اسٹار بھارت کے ٹی وی سیریل رادھا کرشنا سے ملی جس میں وہ ملیکا سنگھ کے ساتھ نظر آئے، سومیدھ نے ڈانس ڈیبیو مراٹھی ریالٹی شو ڈانس مہاراشٹرا ڈانس سے سال 2012 میں کیا، تب انکی عمر 15 سال تھی- اسکے علاوہ وہ زی ٹی وی کے ریالٹی شو ڈانس انڈیا کے سیزن 4 کے تیسرے رنر اپ رہے چکے ہیں-

سال 2018 میں وہ مراٹھی میومک ویڈیو بے خبر کاشی تو، اور سال 2020 میں ہندی میوزک ویڈیو میری ہے ماں میں کام کیا،

اداکار سومیدھ مدگلکر سال 2016 میں آئی مراٹھی فلم وینٹلیٹر، میں بطور مہمان نظر آئے،اسکے بعد سال 2017 میں آئی مراٹھی فلم مانجھا، سال 2018 میں مراٹھی فلم بکیٹ لسٹ، جیسی فلموں میں کام کیا-