Type to search

ٹی وی اور فلم

سونو سود نے مہاراشٹر کے گورنر سے ملاقات کی

sonu-sood-meets-maharashtra-governer

فلمی ڈسک،31مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونو سود نے لاک ڈاؤن کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کئی مہاجر مزدوروں کو مہاشٹرا سے انکے گھر پہنچایا ہے۔سونو سود کے اس کام کے لیے سوشل میڈیا پر انکی خوب تعریف ہورہی ہے۔ اتنا ہی نہیں سونو سوش کو رئیل ہیرو کا ٹیگ دیا گیا ہے اور اب مہاراشٹرا کے گورنر نے سونو سے مل کر انکے اس نیک کام کے لیے انکی تعریف کی ہے۔ دراصل سونو نے ہفتہ کو مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔

مہاراشٹرا کے گورنر کے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی فوٹو شیئر کی گئی ہے۔ فوٹو شیئر کرنے کے ساتھ لکھا ہے، فلم اسٹار سونو سود نے ہفتہ کو مہاراشٹرا کے گورنر سے ممبئی میں ملاقات کی ہے۔ سونو سود نے گورنر کو مہاجرمزدوروں کو گھر بھیجنے اور کھانا کھلانے کے بارے میں معلومات دی ہے۔ گورنر نے سونو سود کے اچھے کام کی تعریف کی ہے اور انہیں پورا سپورٹ کرنے کا یقین دیا ہے۔

بتادیں کہ حال ہی میں سونو نے کیرل سے 177 لڑکیوں کو ایئر کرافٹ کرایا، اڑیسہ کی یہ 177 لڑکیاں کیرل میں کام کرتی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ سبھی وہاں پھنس گئی۔ سونو کو جب اسکے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے سبھی کو وہاں سے نکل کر اڑیسہ میں انکے گھر پہنچایا۔

Tags:

You Might also Like