Type to search

ٹی وی اور فلم

شریاس تلپڑے نے ایک آنکھ پر باندھی پٹی، کہا – کیا آپ بتا سکتے ہیں، کیا ہوا ہوگا؟

shreyas-talpade bandadge-on-eyes

فلمی ڈسک،3مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ اداکار اکثر اپنے فوٹو او ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں شریاس تلپڑے نے ایک فوٹو شیئر کیا ہے۔ اس فوٹو میں ایکٹر کی ایک آنکھ پر پٹی لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔

ایکٹر کی اس فوٹو کو دیکھ ہر کوئی حیران ہے۔ شریاس تلپڑے کے اس فوٹو پر لوگ خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ اور ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوگیا ہے؟ وہیں، شریاس تلپڑے نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، کورنٹائن پائریٹس، نہیں میں نے غلط جگہ پر ماسک نہیں پہنا ہوا ہے، کیا آپ اندازا لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوا ہوگا؟ وہیں، فینس شریاس کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اندازا لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر انہیں کیا ہوا ہے۔

 

مراٹھی اور ہندی فلموں میں نظر آنے والی شریاس تلپڑے نے مراٹھی سوپ اوپیرا سے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ مراٹھی سیریل دامنی میں انکے کردار کافی مشہور ہوا تھا۔ جسکے بعد انہیں کافی کامیابی بھی ملی تھی۔ ایکٹر شریاس تلپڑے کو فلم اقبال سے خوب پہچان ملی۔ اس فلم میں ایکٹر کے کردار کو کافی سراہا بھی گیا تھا۔ وہیں اب آخری بار شریاس تلپڑے سیٹرس فلم میں نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like