Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر 3 کے لیے کبھی عید کبھی دیوالی کا شوٹنگ پلان بدلنے جارہے ہیں سلمان خان؟

فلمی ڈسک،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں اپنے گھر کے اندر ہے لیکن وہ آرام نہیں کررہے ہیں- سلمان ایسے وقت میں بھی اپنے فینس کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کورونا وائرس کے ختم ہوتے ہی وہ اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکے-

ایک رپورٹ کے مطابق سلمان نے گھر سے ہی رادھے کی شوٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر تازہ رپورٹس کی مانیں تو وہ ٹائیگر 3 کے لیے اپنی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ طے وقت سے پہلے شروع کردی گی-

بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آدتیہ چوپڑا چاہتے ہیں کہ ٹائیگر 3کی شوٹنگ اگلے سال جنوری یا فروری کےمہینے سے شروع ہوجائے گی- سلمان بھی اپنی اس سپائی تھریلر کو شروع کرنے کے لیے کافی پرجوش ہے- جس وجہ سے ساجد ناڈیا والا سے کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ اس سال اگسٹ سے شروع کرنے کو کہا ہے-

Tags:

You Might also Like