Type to search

ٹی وی اور فلم

عید پر سلمان خان نے فینس کو دیا اسپیشل تحفہ، بھائی جان کا نیا گانا بھائی بھائی ہوا ریلیز

Salman bhai bhai song

فلمی ڈسک،26مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان ہر بار عید پر اپنے فینس کو عیدی دینے کے لیے ضرور آتے ہیں۔ لیکن اس سال کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا پر بحران آیا ہوا ہے اور ہندوستان میں بھی لگاتار کورونا کے کیس بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسے میں ملک میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔ حالانکہ بالی ووڈ میں بھائی جان لاک ڈاؤن کے درمیان بھی اپنے فینس کو اسپیشل تحفہ دینے کے لیے آئے۔ لیکن اس بار ایکٹر نے فلم کے ذریعہ نہیں بلکہ گانے کے ذریعہ فینس کو عیدی دی۔

عید پر سلمان خان کا نیا گانا بھائی بھائی ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کو ایکٹر نے اپنی آواز دی ہے۔ اس گانے کو اب تک 39 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ فینس کو سلمان خان کا یہ نیا گانا بہت پسند آرہا ہے۔ اور لوگ ایکٹر کے گانے کی خوب تعریف کررہے ہیں۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان کے دو گانے ریلیز ہوئے ہیں۔ ان میں ایک سلمان جیکولین کے ساتھ تیرے بنا گانے میں نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like