Type to search

ٹی وی اور فلم

رشی کپور ہاسپٹل میں شریک، فنکشن چھوڑ پہنچے رنبیر اور عالیہ

فلمی ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رشی کپور پچھلے سال کی کینسر کا علاج کراکر نیویارک سے قریب 11 مہینے بعد ہندوستان لوٹے تھے اور اب خبر آرہی ہے کہ انکی طبعیت پھر بگڑ گئی ہے۔ جسکے بعد انہیں دہلی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارمان جین کی حال ہی میں ہوئی مہندی تقریب میں بالی ووڈ شخصیات کے علاوہ تمام کپور خاندان موجود تھا۔ حالانکہ رشی کپور اور نیتو سنگھ تقریب میں نظر نہیں آئے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی غائب دیکھی۔ ایسے میں سوال اٹھنے لگے کہ آخر چاروں کہاں مصروف تھے۔

اب خبر آرہی ہے کہ رشی دہلی کے ہاسپٹل میں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے شریک ہے۔ اس لیے نیتو دہلی آگئی۔ عالیہ بھٹ بھی اپنی فلم گنگوبائی کا شاٹ ختم کرکے رنبیر کے ساتھ دہلی آگئی۔ حالانکہ رشی کو کس وجہ سے شریک کرایا گیا ہے۔ یہ ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ غور طئب ہے کہ کینسر کے علاج کے بعد ممبئی واپس لوٹنے کے کچھ وقت بعد ہی رشی کپور نے اپنا کام شروع کردیا تھا۔ وہ پچھلے سال ریلیز ہوئی دی باڈی میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انکے علاوہ عمران ہاشمی بھی تھے۔ اس فلم کے علاوہ وہ ان دنوں ایک فلم کے شاٹ میں مصروف ہے۔

Tags:

You Might also Like