Type to search

ٹی وی اور فلم

کامیڈین رزاق خان کی بڑی بیٹی مشقت خان کی تازہ تصویر دیکھ کر مداح حیران

رزاق خان مشقت خان

فلمی ڈسک، 26 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ادکار مرحوم رزاق خان نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی، انہوں نے آنکھیوں سے گولی مارے، دبئی ریٹرن، ضرورت، کیا کول ہیں ہم، ہیلو برادر، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا، بادشاہ، عشق، جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا-

رزاق خان بھلے ہی کسی لیڈ رول میں نظر نہیں آئے لیکن انکی فلم اور انکا سب سے الگ انداز ہی فینس کو دیوانہ بنا دیتا تھا-

بتادیں کہ رزاق خان کی تین بیٹیاں ہیں، جس میں سے انکی بڑی بیٹی مشقت خان کی تصویر والد کے ساتھ وائرل ہورہی ہے-

 

رزاق خان کی تین بیٹاں ہیں سحر خان، سیہم خان اور بیٹا اسد خان، جن میں سے بڑی بیٹی کا نام ہے مشقت خان- مشقت خان خاص طور پر ٹیوٹر پر ایکٹیو رہتی ہے جنہیں جانوروں سے بے حد پیار ہے اس لیے وہ انکے صحت مند رہنے اور انکے فٹ رہنے کو لیکر اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہے-

 

سوشل میڈیا پر مشقت خان اور انکے والد رزاق خان کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے-

وہیں رزاق خان اور مشقت خان کی تصویر دیکھ کر ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا یقین نہیں ہوتا کہ آج کے زمانے میں بھی والد اور بیٹی کی اتنی خاص بانڈنگ دیکھی جاسکتی ہے-

بتادیں کہ رزاق خان نے اپنے اسکرین سفر کا آغاز ٹیلی ویژن شو، نکڑ (1986–87) سے کیا- جس میں انہوں نے ‘الاس بھائی’ کا ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا، اور ہندی فلموں کی شروعات سال 1993 میں آئی انیل کپور اور سری دیوی کی فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ سے کیا-

رزاق نے اپنے 23 سالہ طویل کیریئر میں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ رزاق نے یکم جون سال 2016 میں اس دنیا کو الوداع کہا-