Type to search

ٹی وی اور فلم

کبھی ‘چھوٹا بچہ جان کے …’ سے بچپن میں جیتا تھا لوگوں کا دل ، اومکار کپور آج ایسا دیکھتا ہے

فلمی ڈسک،17مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کے دہائی کا یہ گانا ’ چھوٹا بچہ جان کے نہ کوئی آنکھ دیکھانا رے۔۔۔ آج بھی سبھی بچوں کا پسندیدہ ہے۔ فلم معصوم کا یہ گانا آج بھی بچوں کی زبان پر رہتا ہے۔ اس گانے کو ایک چھوٹے بچے پر فلمایا گیا تھا جسکا نام کشن تھا، یہ بچہ بطور چائلڈ آرٹسٹ بہت مقبول ہوا۔

 

 

View this post on Instagram

 

#mood 😌🎧

A post shared by Omkar Kapoor (@omkarkapoor) on

کیا آپ کو پتہ ہے یہ بچہ اب کیسا دیکھتا ہے۔ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اصل میں معصوم فلم کے کشن کا اصلی نام اومکار کپور ہے۔ اومکار کپور نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ جڑواں میں انہوں نے چھوٹے سلمان خان کا رول کیا تو ہیرو نمبر 1 میں گوندا کے ساتھ دیکھے۔ یہی نہیں اومکار کپور نے فلم جدائی میں انیل کپور اور سری دیوی کے بیٹے کے طور پر بھی کام کیا۔

 

سال 2015 میں آئی فلم پیار کا پنچنامہ 2 میں اومکار کپور نے سب کو اپنے ایکٹینگ ک ہنر پھر سے دیکھایا ۔ ظاہر سی بات ہے، اتنے لمبے وقفے کے بعد اومکار کپور کو ناظرین پہچان نہیں پائے۔ اس فلم میں انہوں نے ترون کا کردار نبھایا تھا۔ بتادیں کہ اس فلم میں اومکار کی ایکٹینگ کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

Tags: