Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ ایکٹر نتین نے گرل فرینڈ کے ساتھ کی سگائی، آٹھ سال سے تھا افیئر

فلمی ڈسک،16فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرینواس کلیانم اور چل موہن رنگا، جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانے والے اداکار نتین نے لمبے وقت سے انکی گرل فرینڈ رہی شالینی سے سگائی کرلی ہے-

حیدرآباد میں اپنے خاندان کے ارکان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نتین نے شالینی کے ساتھ سگائی کی- نتین نے اسکی کچھ تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے- تصویروں میں نتین کو سفید رنگ کی دھوتی پہنے دیکھا جاسکتا ہے وہیں انکی منگیتر شالینی ایک خوبصورت لہنگے میں نظر آرہی ہے- شالینی نے یو کے کی یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی پڑھائی کی ہے- وہ نتین کو پچھلے آٹھ سالوں سے جانتی ہے-

نتین ایک اداکار اور پروڈیوسر بھی ہے- نتین معروف ٹالی ووڈ کے پروڈیوسر اور فلم ڈسٹری بیوٹر سدھاکر ریڈی کے بیٹے ہیں- اور انکی ماں لکشمی ریڈی اور ایک بڑی بہن ہے جسکا نام نکیتا ریڈی ہے، نتین نے سال 2002 میں آئی فلم جیم سے ڈیبیو کیا،

Tags:

You Might also Like