Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو فلموں کے سپر اسٹار ناگا چیتنیا کا بالی ووڈ ڈیبیو

ساؤتھ ایکٹر ناگا چیتنیا

فلمی ڈسک،6 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کے کئی اداکار اور اداکارائیں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے ان میں کئی مشہور اسٹارس شامل ہے، اب اس فہرست میں ایک اور نام ناگا چیتنیا کا جڑنے جارہا ہے-

تیلگو سپر اسٹار ناگا چیتنیا نے ساؤتھ کی انڈسٹری میں خوب نام کمایا لیا ہے- اب ناگا چیتنیا بالی ووڈ میں سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں-

بالی ووڈ میں ایسا خیال ہے کہ ناگا چیتنیا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ناگا جلد ہی عامر کے ساتھ لداخ اور کارگل میں فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

یہ شوٹنگ تقریبا 45 دنوں تک جاری رہے گی اور عامر ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ چکے ہیں۔

بتایا جارہے کہ اس کردار کے لیے ناگا سے پہلے وجئے سیتو پتی کو کاسٹ کیا گیا تھا- حالانکہ کچھ وجوہات سے وہ اس رول کو نہیں نبھا سکے-

ذرائع نے بتایا کہ ناگا اور عامر فلم کے کچھ اہم ایکشن اور وار سیکوینس فلمائے جائیں گے- جلد ہی اسکی شوٹنگ شروع ہوجائے گی-

واضح رہے کہ ’’ لال سنگھ چڈھا‘ ہالی ووڈ کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی اڈپٹیشن ہے۔

ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

عامر اس میں فاریسٹ گمپ والے رول میں نظر آئیں گے ، فلم میں کرینہ کپور کا بھی اہم کردار ہے۔ فلم میں رابن رائٹ والے رول میں کرینہ کپور نظر آئیں گی جو اپنے کردار کی شوٹنگ پہلے ہی ڈسمبر میں پوری کرچکی ہے-

کون ہے ناگا چیتنیا؟
ناگا چیتنیا کی پیدائش 23 نومبر 1986 کو چنئی میں ہوئی- ناگا کے والد تیلگو فلم کے مشہور ایکٹر اکنینی ناگا ارجن ہے، اور والدہ لکشمی ڈگوبتی ہے-

ان کی تعلیم چنئی کے پدما شیشادری بالا بھون اور اے ایم ایم اسکول میں ہوئی- انہوں نے اپنا گریجوشین حیدرآباد کے سینٹ میری کالج سے مکمل کیا-ناگا نے سال 2009 میں آئی تیلگو فلم جوش سے ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chay Akkineni (@chayakkineni)

ناگا چیتنیا کا ایک سوتیلا بھائی ، اداکار اکھل اکنینی ہے ۔انہوں نے ٹالی ووڈ اداکارہ سامنتھا اکنینی سے شادی کی-