Type to search

ٹی وی اور فلم

کریڈٹ کارڈ فراڈ کے شکار ہوئے ٹی وی اداکار محمد ناظم

ٹی وی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ٹی وی اور فلم انڈسٹری ٹھپ پڑی ہے۔ اور ایسے میں بینک سے جڑے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان دنوں مجرمین غلط طریقوں کی مدد سے پیسہ کمانے کے لیے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے روپے نکال رہے ہیں۔ ان مجرموں کی نگاہیں اب ٹی وی انڈسٹری کے ستاروں پر بھی پڑ چکی ہے۔ اسی درمیان سیریل ساتھ نبھانا ساتھیہ کے لیڈ ایکٹر کے طور پر نظر آنے آچکے محمد ناظم بھی کریڈٹ کارڈ فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس بات کا خلاصہ محمد ناظم نے ہی کیا ہے۔

 

محمد ناظم نے ایک لیڈینگ انٹرٹینمنٹ ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، مجھے اس بات کی معلومات اتوار کو ملی تھی۔ میں اپنے فون میں میسج چیک کررہا تھا۔ اسی درمیان مجھے اکاؤنٹ سے کیش نکالنے کا ایک نوٹیفیشکن نظر آیا۔ ایک دن پرانے اس میسج کو دیکھ کر محمد ناظم کافی حیران ہوگئے کیونکہ انہوں نے تو اپنے بینک سے کوئی رقم باہر نہیں نکالی ہے۔ اسکے بعد اتوار کو بھی اسی طرح کی نوٹیفیکیشن انکے فون پر دیکھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

HELLO INDIA #familytiem#indiafightscorona #chandigarh#swag#Allahterashukarhai🙏🙏

A post shared by mohammad nazim Actor (@khilji_nazim) on

 

آگے بات کرتے ہوئے محمد ناظم نے خلاصہ کیا کہ میں گذشتہ کئی مہینے پہلے اپنا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا تھا۔ ان دنوں میں اپنے گھر پنجاب میں ہوں اور میں جب بھی ممئی ہوتا ہوں تبھی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتا ہوں۔ کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی مجھے اس فراڈ کے بارے میں دیری سے پتہ چلا۔

 

بار بار بینک سے آرہے میسج کو دیکھ کر محمد ناظم گھبرا گئے۔ جسکے بعد انہوں نے فوری اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا۔ تب تک بینک سے روپے نکالے جاچکے تھے۔ جسکے بعد محمد ناظم نے بینک میں شکایت درج کروا کر اپنا اکاؤنٹ سیل کروا دیا اور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ۔ بینک کی طرف سے محمد ناظم کو روپے واپس ملنے کی یقین دہانی دی گئی ہے۔

Tags: