Type to search

ٹی وی اور فلم

دیشانی چکرورتی گلیمر کی دنیا سے رہتی ہے دور

دیشانی چکرورتی گلیمر

فلمی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج ہم بات کررہے ہیں متھن چکرورتی اور یوگیتا بالی کی اکلوتی بیٹی دیشانی چکرورتی کی- دیشانی چکرورتی گلیمر دنیا سے کافی دور رہتی ہے۔ دیشانی جو ان اسٹار کڈس میں سے ایک ہے جنکے پردے پر آنے کا لوگوں کو خاص انتظار ہے-

دیشانی کو لیکر میڈیا میں جو خبریں ہیں، ان میں یہی بتایا گیا ہے کہ وہ متھن کی گود لی ہوئی بیٹی ہے- خبررہی ہے کہ دیشانی کو کسی نے کڑے دان کے پاس چھوڑ دیا تھا- جسکے بعد میں ایک این جی او اسے اٹھا کر لے گئی- یہ خبر سن کر متھن اتنے پریشان ہوئے کہ ساری فارمالیٹی پوری کرکے اس بچی کو وہ اپے گھر لے آئے، اسکے بعد سے ہی متھن نے اپنے تینوں بیٹوں مہاکشے، امیش اور ناماشی کے ساتھ اپنی اس بیٹی کو بھی اتنے ہی نازوں سے پالا-

دیشانی کی پیدائش 24 اکتوبر کو کولکتہ میں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھی دیشانی کو بڑی تعداد میں فینس فالو کرتے ہیں۔ شاید اس لیے انکی تصویریں وائرل ہونے میں وقت نہیں لیتی ہے۔ دیشانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ورون دھون کی بہت بڑی فین ہے، دیشانی کو سیلفی لینا کافی پسند ہے۔ لیکن دیشانی چکرورتی گلیمر دور رہتی ہے۔

اب باقی اسٹار کڈس کی طرح پچھلے کچھ وقت سے دیشانی کے بھی بالی ووڈ انٹری کی بحث ہے- سننے میں آیا ہے کہ دیشانی میں بھی ایکٹینگ کا کیڑا ہے- اور اس میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے وہ نیویارک فلم اکیڈمی سے ایکٹینگ کورس بھی کررہی ہے-

دیشانی بھی سلمان خان کی بڑی فین ہے- ویسے دیشانی سوشل میڈیا پر بھلے ہی ایکٹیو ہے لیکن وہ لائم لائٹ سے دور رہی ہے- دیشانی شارٹ فلم انڈرپاس(2018) اور ہولی سموک (2017) میں بھی نظر آچکی ہے- اسکے علاوہ انہوں نے جیف گولڈ برگ اسٹوڈیو ، دبئی سے انہوں نے میتھڈ ایکٹنگ کا بھی کورش کیا ہے-

فوٹو:دیشانی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like