Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر کشل پنجابی کا 37 سال کی عمر میں انتقال،گھر میں لٹکی ملی لاش

فلمی ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایکٹر کشل پنجابی نے خودکشی کی ہے۔ گذشتہ رات گھر پر کوشل کی لاش لٹکی ملی۔ کشل پنجابی کی عمر 37 سال تھی۔ انکے حادثاتی موت سے ٹی وی انڈسٹری کے ستارے اور اور فینس صدمے میں ہے۔ پولیس نےموقع سے خودکش نوٹ برآمد کیا۔ انہوں نے اپنے نوٹ میں موت کے لیے کسی کو ذمہ داری نہیں ٹہرایا ہے۔

کرن ویر بوہرا نے شیئر کی افسوناک نیوز

کشل پنجابی کےانتقال کی افسوناک خبر ایکٹر کرن ویر بوہرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔ کشل کرن ویر اچھے دوست تھے۔ کرن ویر نے کشل پنجابی کی تصویریں شیئر کر کے جذباتی پوسٹ  لکھا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا۔ مہارے انتقال کی خبر نے چونکا دیا ہے۔ ابھی بھی میں اس بات کو نہیں مان پا رہا ہوں۔ مجھے پہ ہے م جہاں بھی ہونگے خوش ہونگے۔ جس طرح سے تم نے اپنی زندگی کو جیا اس سے مجھے کئی طرح سے مثاثر کیا۔ لیکن مجھے کیا پتہ تھا۔

View this post on Instagram

Ur demise has shocked the hell out of me.I’m still in denial @itsme_kushalpunjabi I know you are in a happier place, but this is unfathomable. The way you lead your life really inspired me in more ways than one….but what was I to know. Your zest for dancing, fitness, off-road biking, fatherhood and above all that, that smiling face of yours, your happy-go-lucky nature your warmth all that was such ingenuity. I’m gonna miss you so much #kushlani You will always be rememberd sad a guy who lived a full life. #dancingdaddy #fit #lifeenthusiast #biker #smilingface #onelifeliveitright #restinpeace #omnamoshivaya

A post shared by Karanvir Bohra (@karanvirbohra) on Dec 26, 2019 at 1:52pm PST

ممبئی میں 23 اپریل 1982کو پیدا ہوئے کشل کو پچھلی مرتبہ سیریل عشق میں مرجاواں میں دیکھا گیا تھا۔ کوشل پنجابی کی نجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے یوروپین لڑکی سے شادی کی۔ انکا ایک بیٹا بھی ہے۔ جسکا جنم 2016 میں ہوا تھا۔ کوشل نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ماڈل کی تھی۔ وہ کئی بڑی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ رہے تھے۔

کشل پنجابی فروری 2011میں زور کاجھٹکا نامی ایک کھیل پروگرام کے فاتح بنے تھے۔ اسکے لیے انہیں 50 لاکھ کا انعام ملا تھا۔ کشل دو دہائی سے کام کررہے تھے۔ سال 1995 میں ڈی ڈی میٹرو چینل پر سیریل ’اے ماؤتھ فل آف سکائی’ سے انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کی شروعات کی۔ اسکے بعد انہوں نے لو میریج، سی آئی ڈی، دیکھو مگر پیار سے، کبھی ہاں کبھی نہ،  یہ دل چاہے مور، ششش ۔۔۔ پھر کوئی ہے، آسمان سے آگے، جھلک دیکھلا جا 7، عدالت ، سجن رے جھوٹ مت بولو، اور عشق میں مرجاؤاں جیسے شو میں کام کیا۔

کشل کئی فلموں میں بھی نظر آچکے ہیں۔ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ انداز، فرحان اختر کی ہدایت بنی ’لکشے’، اجے دیوگن کے ساتھ فلم کال، سلمان کے ساتھ سلام عشق،  اور دن دنا دن گول، جیسی فلموں میں کام کیا۔ کوشل کی نجی زندگی کی بات کریں تو  انہوں نے یوروپین لڑکی سے شادی کی اور ان سے ایک بیٹا ہے۔