Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم انڈین 2 کا ٹیزر جاری

فلم انڈین 2

رجنی کانت نے سپر اسٹار کمل ہاسن کی فلم کی جھلک


فلمی ڈسک، 6 نومبر (ذرائع) سپر اسٹار رجنی کانت اکثر کئی نئی فلموں کے لیے اسٹارس کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے نظر آتے ہیں- اسی درمیان سپر اسٹار نے ایک آنے والی فلم کا ویڈیو شیئر کیا ہے-

 

 

 

 

ویڈیو میں کمل ہاسن نظر آنے والے ہیں، فلم کا نام ہے انڈین 2 جسکا انڈین 2 انٹرو ، نام سے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، لائیکا پروڈکشن کے آفیشل ایکس یعنی ٹوئٹر پر 1.58 منٹ کا ٹیزر شیئر کیا گیا، جسکے ساتھ کیپشن دیا، ونکم انڈیا، انڈین واپس آگیا ہے-

 

 

 

فلم انڈین 2 کے ٹیزر کی شروعات مشکل سے پہچانے جاسکنے والے کمل ہاسن سے ہوتی ہے، جو دور ملک سے ایک فون بوتھ سے کال کررہے ہیں-

 

 

 

جبکہ وہ سفید بالوں اور مونچھوں والے انسان کے بھیس میں ہے، ویڈیو میں آگے دیکھنے کو ملتا ہے کہ کیسے امیر بے شمار پیسہ اڑا رہے ہیں اور غریب اپنا کام کروانے کے لیے بھاری رشوت دے رہے ہیں-

 

 

 

 

 

ایک سرکاری ملازم 6.5 لاکھ روپے رشوت لینے سے انکار کرتا ہے اور مانگ کرتا ہے کہ 8 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک اور سرکاری ملازم نے رشوت کی پوری رقم ادا نہ کرنے پر کنٹریکٹ مسترد کر دیا۔

 

 

 

وہیں آگے کئی لوگ اپنے مسیحا کو بولانے کے لیے #کم بیک انڈیا کے بارے میں ٹویٹ کرتے نظر آرہے ہیں- اس پورے پرومو میں زبردست سین کے ساتھ بیک گراؤنڈ میوزک ہے-

 

 

اس ویڈیو کو اداکار رجنی کانت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ونکم انڈیا- انڈین از بیک، انڈین 2 این انٹرو پیش کرتے ہیں-

 

 

اسکے ساتھ سپر اسٹار نے فلم کی ٹیم کو ٹیگ کیا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہی فینس نے اپنا ردعمل دیا ہے- وہیں فینس نے ایکٹر وویک کو مس کرنے کی بات کہیں-

 

 

فلم انڈین 2 کو ایس شنکر ، بی جے موہن نے ڈائریکٹ اور فلم کی کہانی ایس شنکر کی ہے، فلم کو سبھاش کرن اور ادھیانیدھی اسٹالن نے پروڈیوس کیا ہے-

 

 

 

فلم انڈین 2 میں کمل ہاسن سیناپتی ویراسیکرن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں انکے علاوہ کاجل اگروال ، سدھارتھ، ایس جے سوریہ، راکل پریت سنگھ، پریا بھوانی شنکر، وویک، گلشن گرور، ذاکر حسین، پیوش مشرا، مانوبالا جیسے کئی اسٹارس نظر آئیں گے-

 

 

 

غور طلب ہے کہ انڈین 2 کی شوٹنگ 2019 میں شروع ہوئی تھی، لیکن سال 2020 میں سیٹ پر ایک کرین گرنے کے بعد شوٹنگ روک گئی، جس سے 3 لوگوں کی موت ہوگئی اور دس زخمی ہوگئے- یہ فلم 27 سال پہلے ریلیز ہوئی فلم انڈین کا سیکوئل ہے-

 

 

بتادیں کہ کمل ہاسن کی انڈین فلم سال 1996 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں کمل ہاسن ڈبل رول میں تھے، منیشا کویرالا، ارمیلا ماتونڈکر، کستوری شنکر ، جیسے اسٹارس نے کام کیا اور فلم میں اے آر رحمان کا میوزک تھا-

 

کون ہے اداکارہ پریا بھوانی

اداکارہ ستھیا پریا بھوانی شنکر کی پیدائش 31 دسمبر 1989 کو ہوئی- بی.ٹیک اور ایم بی اے تعلیم یافتہ پریا بھوانی شنکر ایک  اداکارہ اور سابق ٹیلی ویژن پریزینٹر ہے- وہ چند تیلگو فلموں کے علاوہ تامل فلموں میں نظر آئی-

 

انہوں نے سال 2017 میں آئی تمل فلم میدھا مان سے ڈیبیو کیا تھا- ٹی وی، فلم اور کے علاوہ ویب سیریز کا بھی حصہ رہے چکی ہے-

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like