Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتک روشن بنے سب سے سیکسیسٹ ایشین مرد، شاہد کپور دوسرے نمبر پر

لندن،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لندن میں جاری ایک آن لائن سروے کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن کو 2019 کے ساتھ ساتھ اس دہائی کا سب سے سیکسی ایشین مرد منتخب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلم وار، اور سپر 30 جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے 45 سالہ اداکار ریتک روشن برطانوی ہفتہ وار اخبار ایسٹرن آئی، کی طرف سے جاری سالانہ سیکسیسٹ ایشین میل، رینکنگ میں سب سے پہلے ہیں۔

انکا انتخاب دنیا بھر کے فلمی شائقین کے ووٹ، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر بحث کے ساتھ ساتھ سال بھر رہے انکے اثر ورسوخ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ روشن نے دوہری کامیابی حاصل کی کیونکہ انہوں نے پچھلے 10 سالوں کے لیے جاری درجہ بندی میں سب سے پہلا مقام حاصل کیا۔ ریتک روشن نے کہا، میں ہر کسی کو شکریہ کرنا چاہتا ہوں جو ایسا محسوس کرتے ہیں اور مجھے ووٹ دیا ہے۔ میں مشکور ہوں۔ بالی ووڈ اداکار اور 2017 کے فاتتح شاہد کپور دوسرے مقام پر رہے۔ جبکہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف چوتھے مقام پر ہے ۔

Tags:

You Might also Like