Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے اداکار گورو کھنہ ، انوپما سیریل میں ہوئی زبردست انٹری

اداکار گورو کھنہ

ٹی وی ڈسک، 3 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے مشہور شو انوپما میں اب تک کا سب سے بڑا ٹوئسٹ آنے جارہا ہے- میکرس نے شو میں انوپما کے دوست اور بزنسمین انوج کپاڈیہ کو متعارف کیا ہے- خبریں ہیں کہ شو میں یہ رول ایکٹر گورو کھنہ نبھانے جارہے ہیں-

انوج کپاڈیہ ، انوپما کے کالج کے دوستے ہیں- انکے نام کا ذکر انوپما کی سہیلی نے پہلے بھی شو میں کیا تھا، انکا ماننا تھا کہ انوج انکے ڈانس پر کافی ذیادہ فدا ہوگیا تھا-

سیریل انوپما کے پرومو میں گورو کالج کی ری-یونین میں انوپما کے پیرو میں سینڈل پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ دیکھ ونراج یعنی سدھانشو پانڈے کو کافی ذیادہ جلن ہونے لگی- ایک سال بعد چھوٹے پردے پر گورو زبردست واپسی کررہے ہیں-

 

گورو کھنہ انڈسٹری میں لمبے وقت سے ایکٹیو ہے- انکی ایکٹینگ کو فینس کافی پسند بھی کرتے ہیں-

اداکارہ گورو کھنہ کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو یاد دلایں دے ہم نے اس سے پہلے بھی انوپما سیریل سے جڑے فنکاروں کے بارے میں بات کرچکے ہیں جن میں روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے ، ندھی شاہ ، الپنا بوچ ، تسنیم شیخ ، مدالسا شرما اور مسکان بامنے جیسے فنکار شامل ہے۔

 

 

اداکار گورو کھنہ کی پیدائش 11 ڈسمبر 1981 کو کانپور میں ہوئی- انکے والد ونود کھنہ اور والدہ ساکشی کھنہ ہیں- انکی بڑی بہن بھی ہے- انہوں نے سال 2016 میں ٹی وی اداکارہ آکانکشا چمولا سے شادی کی-

اداکار گورو کھنہ نے آئی ٹی فرم میں مارکیٹنگ مینجر کے طور پر کام کیا ہے- اسکے بعد انہوں نے ایکٹینگ فیلڈ میں انٹری لی-

انہوں نے ٹی وی کمرشل میں کام کیا- ٹی وی شو کی بات کریں تو سب سے پہلے شو بھابھی میں نظر آئے تھے- اس شو میں بھون سرین نام کے رول میں نظر آئے-

شو کم کم – پیارا سا بندھن میں انکے رول کا نوٹس کیا گیا- وہیں سال 2007 میں انہوں نے لیڈ رول ادا کیا- وہ شو میری ڈولی تیرے آنگن میں لیڈ ہیرو کے رول میں دیکھے-

 

 

سال 2009 میں آئے شو یہ پیار نہ ہوگا کم میں انہوں نے ابیر باجپائی کا رول نبھایا- اس رول کے لیے انہیں کافی تعریف ملی- شو میں یامی گوتم انکے مقابلے رول میں تھی-

اداکار گورو کھنہ نے 9ایکس کے ڈانس مقابلے شو جلوہ فار ٹو کا ون میں بھی حصہ لیا- وہ نچلے وتھ سروج خان کے شو میں ہوسٹ بھی رہے چکے ہیں-

وہ سونی ٹی وی کے شو سی آئی ڈی میں سینئر انسپکٹر کا بھی رول نبھا چکے ہیں-

اسکے علاوہ گورو کو سندور تیرے نام کا، مانو یا نہ مانو ، سشش پھر کوئی ہے، سنتان، لو نے ملا دی جوڑی، بیاہ ہماری بہو کا، جو بی وی سے کرے پیار، حاضر جواب بیربل ، گنگا ، کامیڈی کلاس ، لال عشق ، چندر گپت موریا، جیسے شوز کا حصہ رہے چکے ہیں-