Type to search

ٹی وی اور فلم

بطور اداکار مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا : بوبی دیول

بوبی دیول لو ہاسٹل

فلمی ڈسک ،12 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1995 میں ریلیز فلم ‘برسات’ سے  فلمی کیریئر شروع کرنے والے بالی ووڈاداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ بطور اداکار انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔

 

بوبی دیول کو فلم انڈسٹری میں آئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ بوبی دیول کا کہنا ہے کہ بطور اداکار انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

 

 

آشرم‘ ویب سیریز میں بابا نرالا کا کردار نبھانے والے اداکار  بوبی دیول نے کہا ” بطور اداکار مجھے کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مجھے پتہ تھا کہ میرے پاس صلاحیت اور قابلیت ہے، لیکن کسی نے مجھے موقع نہیں دیا۔

 

میں نے فلمیں وہ منتخب کی جو میرے لیے صحیح ثابت نہیں ہوئی- ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے سماج میں قبول کیا جائے- کئی بار لوگ آپ کو قبول کرتے ہیں اور کئی بار نہیں- میں اس سے گذرا ہوں- میں نے تو ہار مان لی تھی-

 

 

بوبی دیول نے کہا، ” ایسے کئی لمحات آئے جب مجھے یہ احساس ہوا کہ اسٹار ڈم طویل عرصہ تک نہیں رہتا ہے۔ سٹار ڈم زیادہ دیر نہیں چلتا۔

 

 

ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہر کوئی آپ کو چاہتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ کو کوئی بھی نہیں چاہتا ہے۔ میں ان حالات سے گزرا ہوں، مجھے شکست ہوئی، لیکن میں واپس کھڑا ہوا، میں نے واپس سے لڑائی لڑی اور مجھے احساس ہوا کہ مجھے انہیں یہ ثابت کرنا ہے کہ انہیں میری ضرورت ہے۔

 

 

بوبی کا فلموں میں ڈیبیو ایک دھماکا خیز تھا، لیکن بعد میں بیک ٹو بیک فلاپ فلموں نے ان کے کیریئر کو ڈوبا دیا- وہیں اس ڈوبتے کیریئر کو روشنی آشرم ویب سیریز نے دی-

 

 

اس کے ساتھ بوبی نے کہا- مجھے احساس ہوا کہ مجھے انہیں یہ ثابت کرنا ہے کہ انہیں میری ضرورت ہے- میں اٹھا اور واپس لڑا- آپکو بتادیں کہ آشرم ویب سیریز نے بابی کو کیریئر میں جان پھونکنے کا کام کیا-

 

 

آشرم ویب سیریز کے 3 سیزن آچکے ہیں اور تینوں میں بابی دیول نے اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کو دیکھا دیا کہ ان میں ابھی بھی دم ہے- آشرم کا چوتھا سیزن جلد آنے والا ہے- اسکے علاوہ بابی دیول فلم انیمیل میں نظر آئیں گے- اس فلم میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گے-

Tags:

You Might also Like