Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان کی بھتیجی زین میری خان

زین میری خان

فلمی ڈسک، 31 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر عامر خان کی بھتیجی زین میری خان بے حد خوبصورت ہے وہ فلم قیامت سے قیامت تک، اور جو جیتا وہی سکندر کے پروڈیوسر منصور خان کی بیٹی ہے- وہ سال 2020 میں نیٹ فلکس سیریز مسز سیریل کلر، میں نظر آئی تھی-

ویب سیریز مسز سیریل کلر، میں اداکارہ جیکلن فرننڈز ، منوج باجپائی اور موہت رائنا بھی نظر آئے تھے-

زین میری نے کپور اینڈ سنسن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اس سیریز میں زین میری کا چھوٹا سا رول تھا- سال 2016 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، فواد خان، رجت کپور، رتنا پاٹھک شاہ اور رشی کپور بھی نظر آئے تھے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zayn Khan (@zaynmarie)

 

نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں زین میری خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ‘اسٹار کڈ’ کا ٹیگ پسند نہیں ہے۔ مجھے اس بات کو ماننا پڑا کہ یہ میرا بیگ گراؤنڈ ہے- اس لیے مجھے اس بات کا احترام کرنا چاہیئے-

زین میری خان کے والد، سابق ڈائریکٹر منصور خان نے فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ اور ‘جو جیتا وہی سکندر’ جیسی کامیاب فلمیں دیں، انکی فلم میں عامر خان نے لیڈ پلے کیا تھا-

زین کی پیدائش 20 مارچ کو ممبئی میں ہوئی ، انکے والد منصور حسین حان اور والدہ ٹنا خان ہے- انہوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا، زین میری کو ورزش کرنا پسند ہے ،

منصور خان کی اس فلم نے عامر کے کیریئر کو بلندیوں پر پہنچا دیا- لیکن بعد میں انہوں نے فلموں سے دوری بنا لی- حال ہی میں زین وہ عامر خان کی بیٹی ارا خان کے ساتھ فوٹو میں نظر آئی تھی- تصویر میں انکے بھائی ایکٹر عمران بھی نظر آئے تھے-

بتادیں کہ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا پروموشن کررہے ہیں، فلم میں کرینہ کپور خان بھی اہم رول میں ہے، فلم 11 اگسٹ کو اسکرین پر آئے گی-