Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کا گھیراؤ اور اندر داخل ہونے اے بی وی پی کارکنوں کی کوشش، پولیس نے ناکام کیا

حیدرآباد۔ 11مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے سیکڑوں کارکنوں نے تلنگانہ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کے لیے پولیس طاقت کا استعمال کرنا پڑا، اے بی وی پی کارکنوں کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت پہلے سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کررہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کیا ہے۔

محاصرہ کرنے اے بی وی پی کی کوشش آج ناکام بنادیا گیا، تاہم اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے تلنگانہ اسمبلی کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔ بجٹ میں تعلیمی شعبہ کے لئے زائد فنڈس الاٹ کرنے اور خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے اسمبلی کی عمارت کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسمبلی کے قریب موجود چوکس پولیس نے ان کو ایسا کرنے سے روکتے ہوئے لاٹھی چارچ کیا۔