Type to search

فیشن

ریمپ پر واک کرتے کرتے اچانک دپیکا پاڈوکون ڈانس کرنے لگی

فیشن ڈسک،7ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پچھلے دنوں لندن میں اپنی 83 کی شوٹنگ کررہی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ حال ہی میں واپس ہوئی ہے- وہاں سے لوٹنے کے بعد جمعرات کو دپیکا فیشن ڈیزائنر ابوجانی سندیپ کھوسلا کے فیشن شو میں ریمپ واک کرتی نظر آئی- دپیکا اس شو -اسٹاپر بنی جو ریمپ پرہاف وائٹ لہنگے میں ایک بار پھر دلہن بنی نظر آئی- دپیکا کا یہ وائٹ گولڈ لہنگا چکنکاری سے سجا تھا- یوں تو دپیکا ریمپ پر بڑی نزاکت کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی، لیکن شو کے آخر میں دپیکا نے ریمپ پر اچانک ڈانس کرنا شروع کردیا-

دپیکا کا یہ ڈانسنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے- جلد ہی فلم چھپاک میں نظر آنے والی دپیکا اپنے اس واک میں کافی رائل لک لیکر اتری-

بتادیں کہ فیشن ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا نے اپنے ڈیزائنر لیبل کے 33 سال پورے ہونے پر یہ فیشن شو منعقد کیا-

Tags:

You Might also Like