Type to search

ٹی وی اور فلم

ابھیشیک بچن اور چترانگدا سنگھ اسٹارر فلم ‘باب بسواس کا ٹریلر ریلیز

ابھیشیک بچن اور چترانگدا سنگھ اسٹارر فلم باب بسواس

فلمی ڈسک، 20 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ‘باب بسواس’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اب بالآخر اس کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور چترانگدا سنگھ اسٹارر فلم ‘باب بسواس’ کا زبردست ٹریلر آج میکرز کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر 3 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

 

فلم میں باب بسواس کے کردار کو کیسے بنا یہی دیکھایا گیا ہے- باب بسواس کا کردار سال 2012 میں آئی سوجوئے گھوش کی فلم کہانی میں سامنے آیا تھا، جس میں اسکا سامنا ودیا بالن سے ہوتا ہے-

کہانی میں یہ کردار شاشوت چٹرجی نے نبھایا تھا، اس کردار میں ابھیشیک بچن نظر آنے والے ہیں-

 

فلم کی کہانی ‘باب بسواس’ کی زندگی پر مبنی ہے۔ یعنی ایک ایسا شخص جو کئی سالوں تک کومہ میں رہنے کے بعد اپنی پرانی زندگی میں واپسی کرتا ہے-

مسئلہ یہ ہے کہ باب بسواس کو نئی زندگی تو مل گئی، پر اسکی یادداشت جاچکی ہے، اب نہ اسے فیمیلی کی یاد ہے اور نہ کیرئر کی-

 

باب بسواس کولکتہ کا مشہور سپاری کلر ہے لیکن وہ اپنا ماضی بھول چکا ہے- اسکے بعد اپنے خاندان سے ملتا ہے مگر وہ کسی کو مارے یا نہیں اسی پریشانی میں ہے- ابھیشیک فلم میں بالکل الگ انداز میں نظر آنے والے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

 

دیا انناپورنا گھوش کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں ابھیشک بچن کے علاوہ چترانگدا سنگھ اہم رول میں نظر انے والی ہے-

اس فلم کو گوری خان، سوجوئے گھوش اور گورو ورما پروڈیوس کررہے ہیں- فلم کو شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم سینما گھروں کے بجائے صرف او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی- باب بسواس 3 ڈسمبر 2021 کو زی5 پر ریلیز ہوگی-
بتادیں کہ چترانگدا سنگھ کی پیدائش 30 اگست 1976 کو راجستھان کے جودھپور میں ہوئی۔

چترا نگدا سنگھ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں ہزاروں خواہشیں ایسی، یہ سالی زندگی، دیسی بوائز، جوکر، انکار، انجان، گبر از بیک، منامائیکل، سرما، صاحب بیوی اور گینگسٹر 3، بازار اور گھومکیتو جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like