Type to search

ٹی وی اور فلم

ابھیشک بچن کی فلم ‘دی بگ بل’ اکتوبر میں ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،13فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابھیشک بچن آخری بار انوراگ کیشپ کی فلم من مرضیاں میںنظر آئے تھے۔ اس فلم میں انکے ساتھ تاپسی پننو اور وکی کوشل بھی تھے۔ سبھی نے اپنی ایکٹینگ سے دل جیت لیا تھا۔ وہیں اب ابھیشک بچن فلم دی بگ بل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آچکی ہے۔ بتادیں کہ اس فلم کے علاوہ ایکٹر کے پاس پراجیکٹس ہیں۔

ابھیشک بچن نے جمعرات کو اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر اپنی فلم دی بگ بل کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں ذکر ہے کہ فلم 23 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ پوسٹر میں ابھیشک بچن بلیک پینٹ سوٹ میں نظر آرہے ہیں۔ چشمہ پہنا ہوا ہے۔ فلم 1990 سے 2000 کے درمیان ہوئی سچے واقعات اور ہندوستان کے مالی حالات میں ہوئے بدلاؤ پر مبنی ہے۔ دی بگ بل اسٹاک بروکر ہرشد مہتا کی زندگی پر مبنی ہے۔

Tags:

You Might also Like