Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دسویں کا پوسٹر جاری، نمرت کور، ابھیشیک بچن اور یامی گوتم لیڈ رول میں

فلم دسویں

فلمی ڈسک، 4 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نمرت کور، ابھیشک بچن اور یامی گوتم کی فلم دسویں کا پوسٹر ریلیز ہوچکا ہے-

ابھیشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

فلم میں ابھیشیک کے ساتھ اداکارہ نمرت کور اور یامی گوتم بھی لیڈ رول میں نظر آنے والے ہیں- دونوں اداکاراؤں کے فرسٹ لک بھی جاری کردیئے گئے ہیں-

پوسٹر میں ابھیشیک بڑی ہوئی داڑی میں نظر آرہے ہیں- فوٹو کے ساتھ ابھیشیک نے کیپشن میں لکھا، ملیئے گنگا رام چودھری سے— شوٹنگ شروع ہوچکی ہے-

بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی پروفیشنل لائف میں مصروف ہے- پچھلے سال ابھیشیک او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی سیریز بریتھ ان دی شیڈو اور نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی انوراگ باسو کی فلم لوڈو میں نظر آئے تھے

اب اداکار ابھیشیک دو اور فلموں میں نظر آنے والے ہیں دی بگ بل اور باب بسواس – اسی درمیان ابھیشیک کی تیسری فلم دسویں کا بھی پوسٹر جاری کردیا گیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

وہیں یامی گوتم اور نمرت کور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر فلم کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے- پوسٹر میں یامی ایک پولیس ڈریس میں نظر آرہی ہے-

فلم لنچ باکس سے مشہور ہوئی نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔ نمرت فلم ’ دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔

بتادیں کہ نمرت سال 2016 میں ریلیز اکشے کمار اسٹارر فلم ’ ایئر لفٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

وہیں نمرت کور پوسٹر میں ایک سیاستداں کے طور پر نظر آرہی ہے- اداکارہ نمرت کو نے کاٹن کی ساڑی پہن رکھی ہے اور آنکھوں پر کالا چشمہ لگا ہے- اور نمرت کور وکٹری سائن دیکھاتی نظر آئی- فلم میں نمرت کور کے کردار کا نام بملا دیوی ہے-

نمرت کور نے کہا ’’ابھی میں جوش ، گھبراہٹ اور فکر سے بے حال ہوں۔ میں پانچ سال بعد ہندی فلم کے سیٹ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں ۔

اب تک میں نے جو بھی فلمیں کی ہیں وہ ایسی تھی جس کی کہانی نئی تھی۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا ۔

ایک ناظرین کے طور پر میں کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہوں ، لہذا میں اپنے کام میں بھی یہی دھیان رکھتی ہوں ۔
میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے اور اس پروجیکٹ پر شاندار وقت گزارنے کےلئے پرجوش ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

فلم کے ڈائریکٹر تشار چوٹالہ اور اسے پروڈیوس کررہے ہیں دینش وجن ، سندیپ لیجیل اور شوبھنا یادو-

 معروف اداکارہ نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں ’کم بیک‘ کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

آگرہ میں ، ابھیشیک اور یامی نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ جلد ہی نمرت بھی شوٹنگ کے لئےآئیں گی۔
قریب 5 سال بڑے پردے سے غائب رہی نمرت 2 انٹرنیشنل اور ایک گھریلو سیریز میں کام کررہی تھی-

ٹائمز سے بات کرتے ہوئے نمرت کور نے بتایا کہ اتنے لمبے وقت بعد فلم میں کام کرنے کو لیکر بے حد پرجوش تو ہے ہی ساتھ ہی فکر مند بھی ہے-

Tags:

You Might also Like