Type to search

ٹی وی اور فلم

ابھیشیک بچن برتھ ڈے اسپیشل: والد کی طرح ابھیشیک کو اسٹارڈم نہیں مل سکا

ابھیشیک بچن

فلمی ڈسک، 5 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور بالی ووڈ ایکٹر امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن آج اپنی 45 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بچن خاندان کے چراغ نے سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ اب ابھیشیک ذیادہ فلمیں نہیں کرتے ہیں۔

ابھیشیک بچن کی پیدائش 5 فروری 1976 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر امیتابھ بچن ہے اور والدہ بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستداں جیا بچن ہے- انکی بہن شویتا بچن ہے- انکے دادا ہری ونش رائے بچن ایک اردو اور ہندی ادب کے مشہور شاعر تھے- انکی دادی تیجی بچن ایک سماجی کارکن تھی-

انہوں نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول اور بمبئی اسکاٹش اسکول، نئی دہلی کے وسنت وہار کے ماڈرن اور سوئٹزرلینڈ کے ایگلن کالج سے پڑھائی کی- پھر وہ امریکہ کو بوسٹن یونیورسٹی میں پڑھنے گئے، لیکن کسی وجہ سے پڑھائی چھور کر اداکاری کو اپنایا-

ابھیشک بچن نے سال 2000 میں آئی جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی سے ڈیبیو کیا- فلم میں کرینہ کپور انکے مقابلے کام کیا تھا- لیکن یہ فلم کامیاب نہیں رہی-

انکی پہلی کمرشل کامیاب فلم سال 2004 میں آئی ایکشن فلم دھوم اور رن تھی، جہاں سے انکا کیریئر بدلا-
سال 2007 میں انہوں نے منی رتنم کی فلم گوروں میں کام کیا جو دھیرو بھائی امبانی پر مبنی تھی- جسکے لیے انہیں بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدگی ملی-

اکتوبر 2002 میں ان کے والد امیتابھ بچن کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں ، ابھیشیک اور اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ لیکن منگنی جنوری 2003 میں کسی وجہ سے ختم ہوگئی۔

ابھیشک بچن کو دھوم 2 کی شوٹنگ کے دوران ایشوریا رائے سے پیار ہو گیا، حالانکہ یہ دونوں پہلے ہی فلم ڈھائی اکشر پریم کے اور کچھ نہ کہو میں ساتھ کام کرچکے تھے-

انہوں نے 14 جنوری 2007 کو اپنی منگنی کا اعلان کیا- بعد میں والد نے اسکی تصدیق کی-انکی شادی ایشوریا رائے سے 20 اپریل 2007 کو ہوئی- اس جوڑے کو 16 نومبر 2011 کو ایک بیٹی آرادھیا پیدا ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

فلموں میں آنے سے پہلے ابھیشیک نے اپنی قسمت ایک ایل آئی سی ایجینٹ کے طور پر آزمانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن بعد میں انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔

انکے کیریئر کی چند ہی فلمیں ہٹ ہیں ان میں ایشوریا نے بھی اہم رول نبھایا ہے ان فلموں کی کامیابی کا سہرا بھی اداکارہ کو ہی جاتا ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے 20 سال کے کیریئر میں کچھ ایسی فلمیں کی جب اب تک ٹرول ہوتی ہے۔ ان میں ’میں پریم کی دیوانی ہوں’ اور ڈرونا جیسی فلموں کے نام شامل ہے۔

ابھیشیک بچن بطور لیڈ سولو ایکٹر کچھ ہی فلموں میں نظر آئے۔ ان میں سے ہٹ ہے گرو، اور بنٹی اور ببلی، بنٹی اور ببلی میں ایشوریا کا گانا کجرارے تھا۔

سال 2006 اور 2007 میں ایشوریا اور ابھیشیک گرو، دھوم 2، اور اُمراؤ جان میں ساتھ نظر آئے تھے۔ گرو اور دھوم 2 ہٹ رہی اور گرو انکے کیریئر کی دوسری سولو ہٹ تھی۔

انہیں ہمیشہ اپنے دادا اور والد سے تولا گیا، بہترین اداکار ہونے کے باوجود ابھیشیک کے کیریئر کو وہ اسٹارڈم اب تک نہیں مل سکا جو انکے والد کے پاس آج بھی قائم ہے۔

بہت ہی کم لوگ جانتے اور یقین کریں گے کہ ابھیشیک اداکار کے ساتھ ایک پلے بیک سنگر بھی ہے۔ انہوں نے بلف ماسٹر میں آواز دی تھی۔ یہ فلم 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔

امیتابھ بچن کی فلم ڈان کا مشہور گانا ‘کھائکے پان بنارس والا’ کے ڈانس اسٹیپ ابھیشیک سے متاثر تھے، وہ بچپن میں کھیل کھیل میں ایسے ڈانس کیا کرتے تھے۔

سال 2000 میں انہوں نے رومانٹک فلم تیرا جادو چل گیا ، میں کبیر سریواستو کا کردار نبھایا- فلم میں کیرتی ریڈی لیڈ رول میں تھی-

ابھیشیک بچن نے اسی سال انہوں نے فلم ڈھائی اکشر پریم کے میں کرن کھنہ کا رول ادا کیا- فلم میں ایشوریا رائے لیڈ رول میں تھی،

گولڈی بہل کی ہدایت میں بنی سال 2001 میں آئی رومانٹک ڈرامہ فلم بس اتنا سا خواب ہے ، میں ابھیشک بچن نے سورج سریواستو کے رول میں نظر آئے- فلم میں انکے ساتھ رانی مکھرجی، سشمیتا سین اور جیکی شراف نظر آئے-

دھرمیشن درشن کی ہدایت میں سال 2002 میں بنی رومانٹک ڈرامہ فلم ہاں میں نے بھی پیار کیا ، میں ابھیشیک نے شیو کپور کا کردار نبھایا- فلم میں انکے ساتھ کرشمہ کپور اور اکشے کمار لیڈ رول میں تھے-

انوپم کھیر کی ہدایت میں سال 2002 میں بنی فلم اوم جے جگدیش میں ابھیشیک بچن نے جگدیش بترا کا رول ادا کیا تھا، فلم انکے ساتھ وحیدہ رحمان، انیل کپور ، فردین خان ، مہیما چودھری ، ارمیلا اور تارا شرما شامل ہیں۔ اسی سال انہوں نے فلم شرارت، دیش میں کام کیا-

ابھیشیک بچن نے سال 2003 میں آئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم میں پریم کی دیوانی ہوں ، میں پریم کمار کے کردار میں نظر آئے- اس فلم کے لیے وہ فلم فیئر ایوارڈ کے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے لیے نامزد ہوئے تھے- فلم میں انکے ساتھ ہریتیک روشن اور کرینہ کپور خان لیڈ رول میں تھے-

ابھیشیک بچن نے اسی سال انہوں نے ممبئی سے آیا میرا دوست میں کرن سگنھ کا کردار نبھایا، کچھ نہ کہو میں راج کے رول میں دیکھیے اور ایشوریا رائے کے ساتھ کام کیا، فلم زمین میں انہوں نے اجے دیوگن اور بپاشا باسو کے ساتھ کام، ایل او سی کارگل میں نظر آئے-

سال 2004 میں ابھیشیک بچن فلم رن میں بھومیکا چاولہ کے ساتھ نظر آئے، اسی سال انہوں نے تھریلر فلم یووا میں للن سنگھ کے رول میں نظر آئے، اس فلم کے لیے انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ ملا-

اسکے بعد وہ فلم پھر ملیں گے ، میں سلمان خان اور شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئے، فلم دھوم، رخت، اور فلم ناچ میں ابھینو کے رول میں دیکھے-

سال 2005 میں انہوں نے بنٹی اور ببلی، سرکار، دس، سلام نمستے، انترامحل (بنگالی فلم) ، بلف ماسٹر، میں کام کیا-
سال 2006 میں کبھی الوداع نہ کہنا، اُمراؤ جان، دھوم 2،

سال 2007 میں گورو، شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا، جھوم برابر جھوم، آگ، لگا چنری میں داغ-
سال 2008 میں مشن استنبول، ڈرونا، دوستانہ،
سال 2009 میں لک بائی چانس، دہلی – 6،پا،
سال 2010 میں راون،کھیلیں ہم جی جان سے،
سال 2011 میں گیم، دم مارو دم، بوڑھا ہوگا تیرا باپ
سال 2012 میں پلیئر، بول بچن، سال 2013 میں دھوم 3، سال 2014 میں ہپی نیو ایئر،

سال 2015 میں آل از ویل، سال 2016 میں ہاؤس فل 3،

سال 2018 میں من مرضیاں، 2020 میں لوڈو، جیسی فلموں میں کام کیا-

فلموں کے علاوہ ابھیشیک نے ویب سیریز میں بھی کام کیا۔

جن میں کرائم ڈرامہ تھریلر ویب سیریز بریتھ: ان ٹو دی شیڈو شامل ہے-

جسے مینک شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا-

ویب سیریز میں ابھیشیک کے علاوہ امیت سدھ، نیتیا مینن، لیڈ رول میں تھے-

یہ ویب سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like