Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے لیا ریٹائرمنٹ

ایرون فنچ

اسپورٹس ڈسک، 7 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ وہ ٹیس اور ونڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور اب انہوں نے ٹی20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے- فنچ دوبارہ کبھی آسٹریلیا کی پیلی جرسی میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے

 

فنچ آسٹریلیا کے سب سے کامیاب ٹی20 کپتان رہے ہیں- انکی قیادت میں ٹیم نے سال 2021 میں پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتی تھی- فنچ نے 76 ٹی20 اور 55 ونڈے میچ میں آسٹریلیا ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں-

فنچ نے کل 254 بین الاقوامی میچ کھیلے جس میں پانچ ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔ فنچ نے اپنے ریٹائرمنٹ کو لیکر کہا یہ محسوس کرتے ہوئے کہ میں 2024 میں اگلے ٹی20 ورلڈ کپ تک نہیں کھیلونگا، اب عہدہ چھوڑنے کا صحیح وقت ہے اور ٹیم کو اس ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی بنانے اور اس پر عمل کرنے کا وقت دینا چاہیئے- میں ان سبھی مداحوں کو بھی بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے میرے پورے بین الاقوامی کیریئر میں میرا ساتھ دیا-

جنوری 2011 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے، فنچ نے 8,804 رنز بنائے، جس میں 17 ونڈے سنچریاں اور دو ٹی20 سنچریاں شامل ہیں۔

کرکٹر فنچ نے گزشتہ سال ستمبر میں ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لیا تھا، لیکن انہوں نے ٹی20 میں آسٹریلیا کی کپتانی کرنا جاری رکھا- حالانکہ فنچ کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم اپنے گھر میں لگاتار دوسری بار ٹی20 ورلڈ کپ نہیں جیت سکی-

 

سال 2020 میں، فنچ مردوں میں ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر بھی بنے تھے- انہوں نے سال 2018 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف صرف 76 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹی20 میں سب سے بڑی انفرادی اسکور کا ریکارڈ  بنایا تھا- انکی اس لاجواب انگیز میں 10 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے-