Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا اگلے سال ریلیز ہوگی، لانچ ہوا موشن پوسٹر

فلمی ڈسک،6نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عامر خان کو بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے طور پر جاناجاتا ہے۔ عامر جب بھی کسی فلم کو کرتے ہیں تو پورے جوش کے ساتھ کرتے ہیں۔ اور اپنے لک کے ساتھ بھی زوردار تجربات کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انکی آئندہ فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئے گا۔ عامر خان کی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ حال ہی میں عامر نے اپنی آنے والی فلم کا موشن پوسٹر فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

لال سنگھ چڈھا کے اس موشن پوسٹر میں ایک کویتا بج رہی ہے، عامر نے اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ٹیوٹر ہینڈل سےلکھا، کیا پتہ ہم میں کہانی یا کہانی میں ہم،،،، بتادیں کہ عامر نے اپنی اس آنے والی فلم کی ریلیز ڈیٹ بھی بتائی ہے۔ فلم لال سنگھ چڈھا اگلے سال ڈسمبر میں ریلیز ہوگی۔

ٹام ہینکس فورسٹ گمپ 1994 کے آفیشل ریمیک لال سنگھ چڈھا کو اتل کلکرنی نے لکھا ہے۔ یہ فلم ادویت چند کی طرف سے ہدایتکاری کی جائے گی اور اسے ویاکوم 18 اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشن پرڈیوس کررہے ہیں۔ فلم اگلے سال 2020 کی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like