Type to search

ٹی وی اور فلم

ثانیہ ملہوترا کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہے عامر خان کی بیٹی ارا خان 

فلمی ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان سوشل میڈیا کے ذریعہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہے- کچھ دن پہلے ہی ارا خان اپنے عجیب غریب فوٹو شوٹ کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی تھی- ارا نے بھلے ہی فلم میں ڈیبیو نہیں کیا، لیکن انڈسٹری میں انکی فین فالونگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے- ارا نے حال ہی میں سوشل میڈیا کچھ ایسا شیئر کیا ہے جسے سن کر سبھی حیران رہ گئے- انہوں نے انڈسٹری کی ایک جانی مانی ایکٹرس کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے- یہ ینگ اداکار عامر خان کے کو- اسٹار بھی رہ چکی ہے-

دراصل ارا نے انسٹاگرام اسٹوری پر فالورس کو موقع دیا کہ وہ ان سے کچھ سوال پوچھے اور ارا سبھی سوالوں کا جواب دیں گی -انہی میں سے ایک سوال کچھ ایسا تھا، آپ اس کورنٹائن میں کیا کررہی ہے-
اس پر فوری جواب دیتے ہوئے ارا نے لکھا سوچ رہی ہوں کہ ثانیہ ملہوترا کو ڈیٹ کرو، ارا کا یہ دلچسپ جواب انکے فالورس کو خوب پسند آرہا ہے-

اسکے علاوہ انہوں نے ثانیہ ملہوترا کا ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ، آپ کو بھی کافی لوگوں سے پہلے مجھے منتخب ہوگا- دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ثانیہ ملہوترا اس پر کیا جواب دیتی ہے- ارا خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نہ کچھ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہے- ثانیہ ملہوترا نے دنگل فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی- جبکہ عامر نے فلم میں انکے والد کو رول نبھایا تھا-

ارا کے والد عامر خان اگلی بار کرینہ کپور کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں دیکھائی دیں گے- وہیں ثانیہ کی اگلی فلم آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ہوگی-
فوٹو:ارا خان کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like