Type to search

فیشن

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے کروایا فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عامر خان کی بیٹی ایرا خان یوں تو فلم انڈسٹری سے کافی دور ہے لیکن سوشل میڈیا پر انکے فوٹو اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوتے ہیں۔ ایرا اکثر اپنے غیر رنگین فوٹو شوٹ کو لیکر سرخیوں میں آجاتی ہے۔ ایک بار پھر ایرا کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ان فوٹو میں مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی الگ الگ انداز میں نظر آرہی ہے۔ ان تصویروں میں انکا اسٹائل اور انداز فینس کو خوب پسند آرہا ہے۔

ایرا خان کے فین کلب نے ان تصویروں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ پرینٹیڈ گاؤن میں نظر آرہی عامر خان کی بیٹی اس فوٹو میں کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔ اس فوٹو میں ایرا خان نے بہت ہی بھڑکیلے آوٹ فٹ پہنا ہوا ہے۔ ایرا کی ان تصویروں پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے تبصرے بھی دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ دوسرے بالی ووڈ اسٹار کڈس کی طرح عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایکٹینگ نہیں، بلکہ ڈائریکشن میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس چیز کے لیے پوری تیاری بھی کرلی ہے۔ بتادیں کہ ڈسمبر 2019 میں انکے پہلے ناٹک یوروپین میڈیا کا منچ ہوا تھا۔ اس پہلے میں یوراج سنگھ کی بیوی اداکارہ ہیزل کیچ  بھی نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like