Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر علی ملک سالگرہ اسپیشل : ٹی وی دنیا کا مشہور نام

عامر علی ملک

فلمی ڈسک، 1ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکٹر اور ماڈل عامرعلی ملک نے ٹی وی و فلم میں اپنی اداکاری سے ایک مقام بنایا ہے۔ اور انکا یہ سفر کامیاب رہا۔

عامر علی ملک کی پیدائش 1 ستمبر 1977 کو ممبئی میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی- عامر نے سینٹ انتھونی ہائی اسکول ممبئی سے اسکولی تعلیم لی، جبکہ امریکن یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی سے کالج کی پڑھائی کی- اور وہ فلمز اینڈ میڈیا اسڈیز میں بیچلر آف آرٹس کیا-

انہیں پہلا کمرشل بریک بجاج اسکوٹر میں ملا- انہوں نے بجاج براو اسکوٹر، اپٹیک کمپیوٹرس، ماروتی زین، پونڈز ٹلک، نیس کیفے، مہندرا روڈیو، چیورولیٹ، بی ایس این ایل، ویڈیوکون ڈی2ایچ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور دیگر اشتہاری مہم میں نظر آئے-

انہوں نے فلم آئی ہیٹ لو اسٹوری میں عمران خان اور سونم کپور کے ساتھ نظر آئے، اسکے علاوہ انہوں نے راکھ، انجان، اور یہ کیا ہورہا ہے میں کام کیا، اور انورادھا پوڈوال کے میوزک ویڈیو عشق ہوا اور منگل ، کوکا کولا میں نظر آئے-

عامر علی ملک نے ٹی وی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے شادی کی- دونوں نے سال 2012 میں شادی کی تھی اور ہمیشہ ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھائی دیئے- نچ بلیئے میں بھی یہ جوڑا حصہ لے چکے ہیں- سیزن 3 میں دونوں نے شو کو جیتا تھا-

ٹی وی اداکارہ سنجیدہ شیخ اور اداکار عامر علی کی جوڑی ٹی وی کی دنیا کے مشہور جوڑے میں سے ایک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔ بتایا جارہا تھا کہ عامر علی اور سنجیدہ شیخ کے درمیان تعلقات پچھلے کچھ دنوں سے اتار چڑھاؤ آرہے ہیں۔

تاہم ، خود عامر علی نے اس معاملے پر میڈیا کی تمام قیاس آرائیاں ختم کردی ہیں۔ عامر علی نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو کے دوران اپنے اور سنجیدہ شیخ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔عامر علی ملک نے انٹرویو کے دوران اپنے اور سنجیدہ شیخ کے درمیان کڑواہٹ کی باتوں کو دور کیا او کہا، سب ٹھیک ہے- ہم شوٹنگ کی وجہ سے مصروف ہے- اور ان سب باتوں کو افواہ بتایا-

عامر اور سنجیدہ لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کی تھی- دونوں کی شادی کو آٹھ سال ہوچکے ہیں-

عامر علی ملک نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں سارا بھائی وز سارا بھائی، کہانی گھر گھر کی، عشق کی گھنٹی، وہ رہنے والی محلوں کی، نچ بلیئے 3، کیا دل میں ہے، کچھ اس طرح، کہو نہ یار ہے، برا نا مانو ہولی ہے، کس دیش میں ہے میرا دل، نچ بلیئے 4، بھاسکر بھارتی، زرا نچ کے دیکھا 2، انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرئے گا، ایک حسینہ تھی، اسکے علاوہ کئی سیریلس اور شو میں نظر آئے-

انہوں نے سب ٹی وی پر نشر ہوئے مقبول شو ایف آئی آر سیریز میں چیف انسپکٹر بجرنگ پانڈے کا رول نبھایا-
عامر کو مسٹر فوٹوجنک ، بہترین مسکراہٹ ، اور بہترین ڈریس شخصیت کے لیے گراسم مسٹر انڈیا سال 2000 کا خطاب ملا-
عامر نے سال 2019 میں رشتے ٹی وی پر نشر ہوئے شو نورنگی رے میں لیڈ رول ادا کیا-

Tags: